بولی وڈ اداکارہ کرشمہ کے سابق شوہرسنجے کپور 53 سال کی عمر میں اچانک انتقال کرگئے
سنجے کپور لندن کے نواحی علاقے میں واقع گارڈز پولو کلب میں پولو کھیلتے ہوئے اچانک گر پڑے


بولی وڈ اداکارہ کرشمہ کپور کے سابق شوہر اور معروف بھارتی صنعت کار سنجے کپور 53 سال کی عمر میں اچانک انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، سنجے کپور لندن کے نواحی علاقے میں واقع گارڈز پولو کلب میں پولو کھیلتے ہوئے اچانک گر پڑے، انھیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
رپورٹ میں بتایا جارہا ہے کہ انہیں پولو کے میچ کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا۔
سنجے کپور آٹو موبائل کمپنی ’سونا کومسٹار‘ کے چیئرمین تھے، جو عالمی سطح پر آٹو پارٹس فراہم کرنے والی ایک معروف کمپنی سمجھی جاتی ہے۔ وہ اعلیٰ تعلیم یافتہ شخصیت تھے، جنہوں نے ایم آئی ٹی اور ہارورڈ بزنس اسکول سے تعلیم حاصل کی تھی۔
سنجے کپور اور کرشمہ کپور کی شادی 2003 میں ہوئی تھی، تاہم باہمی اختلافات کے باعث 2016 میں اُن کی طلاق ہوگئی، اُن کے دو بچے بیٹی سمیرا اور بیٹا کیان ہیں۔
کرشمہ کپور کے گھر تعزیت کے لیے کرینہ کپور، سیف علی خان، ملائکہ اروڑہ سمیت متعدد قریبی رشتہ دار اور دوست پہنچے۔
سنجے کپور کی آخری رسومات لندن میں ادا کیے جانے کا امکان ہے، تاہم اس حوالے سے اہل خانہ کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔

فیشن اور لگژری کی پہچان سمجھے جانے والے برانڈ ’ارمانی‘ کے بانی 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 3 گھنٹے قبل

سری لنکا:سیاحوں کی بس گہری کھائی میں جاگری، 15 افرادجاں بحق ،متعدد زخمی
- 22 منٹ قبل

بلوچستان حکومت نے 5 اور 6 ستمبر کو صوبے بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل رکھنے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

بھارت کی جانب سے دریاؤں میں چھوڑے گئے اضافی پانی نے جنوبی پنجاب میں تباہی مچا دی
- 5 گھنٹے قبل

پنجاب کے ضلع اٹک میں تیل و گیس کی بڑی دریافت
- 4 گھنٹے قبل

آئی سی سی: ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے ٹکٹس اور افتتاحی تقریب کی تفصیلات کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے والے ممالک کیلئے مسائل بڑھ جائیں گے، امریکا کی دھمکی
- 5 گھنٹے قبل

نیپال میں فیس بک سمیت کئی بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بند کرنے کا فیصلہ
- 39 منٹ قبل

پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ریچھ کے حملے میں زخمی
- 5 گھنٹے قبل

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں قائم مسجد کے زیرِ تعمیر مینار کومنہدم کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب میں مون سون کے 10 واں اسپیل کل سے شروع،پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
- ایک گھنٹہ قبل

ڈی جی آئی ایس پی آرکا مری کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ
- 2 گھنٹے قبل