سیکیورٹی فورسز کی پشاور اور شمالی وزیر ستان میں کارروائیاں،5 خارجی دہشت گرد ہلاک
آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولیاں اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا،ترجمان پاک فوج

راولپنڈی :سیکیورٹی فورسز نےخیبر پختونخوا کے مختلف مقامات میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے5 خارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائیاں پشاور اور شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کی گئیں۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق پشاور میں ہونے والی کارروائی میں چار دہشت گرد ہلاک کیے گئے جن میں خارجی حارث اور بصیر بھی شامل ہیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ دوسری کارروائی شمالی وزیرستان میں کی گئی، جہاں ایک دہشت گرد کو فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کر دیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولیاں اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ تمام دہشت گرد ملک میں بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی میں ملوث تھے۔
ترجمان نے واضح کیا کہ سیکیورٹی فورسز ملک دشمن عناصر کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور عوام کے تعاون سے ملک میں دیرپا امن یقینی بنایا جائے گا۔

پنجاب کے ضلع اٹک میں تیل و گیس کی بڑی دریافت
- 3 گھنٹے قبل

اسلام آباد، پشاور اور ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- 14 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا : رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران دہشت گردی کے 605 واقعات رپورٹ
- 14 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس طلب، 31 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا
- 14 گھنٹے قبل

ڈی جی آئی ایس پی آرکا مری کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ
- ایک گھنٹہ قبل

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں قائم مسجد کے زیرِ تعمیر مینار کومنہدم کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے والے ممالک کیلئے مسائل بڑھ جائیں گے، امریکا کی دھمکی
- 3 گھنٹے قبل

بلوچستان حکومت نے 5 اور 6 ستمبر کو صوبے بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل رکھنے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ریچھ کے حملے میں زخمی
- 4 گھنٹے قبل

آئی سی سی: ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے ٹکٹس اور افتتاحی تقریب کی تفصیلات کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

بھارت کی جانب سے دریاؤں میں چھوڑے گئے اضافی پانی نے جنوبی پنجاب میں تباہی مچا دی
- 4 گھنٹے قبل

فیشن اور لگژری کی پہچان سمجھے جانے والے برانڈ ’ارمانی‘ کے بانی 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 2 گھنٹے قبل