نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے خبردار کیا ہے کہ گمراہ کن جھوٹی اطلاعات پھیلائی جارہی ہیں، احتیاط برتی جائے


نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحٰق ڈار نے خبردار کیا ہے کہ گمراہ کن جھوٹی اطلاعات پھیلائی جارہی ہیں، احتیاط برتی جائے، پاکستان نے اسرائیل پر ایٹمی حملے سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا۔
سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحٰق ڈار نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بھارتی پروپیگنڈا اکاؤنٹس سے گمراہ کن اور فیک نیوز پھیلائی جارہی ہیں، نیتن یاہو کا پاکستان سے متعلق 2011 کا ویڈیو کلپ وائرل ہوا، ٹرمپ سے متعلق کلپ چل رہا تھا، بعد میں معلوم ہوا کہ جعلی ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف کا جعلی کلپ سوشل میڈیا پر چلایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مسلح افواج مکمل الرٹ ہیں، اسرائیل پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کا سوچے گا بھی نہیں، پاکستان نے ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد واضح مؤقف اپنایا ہے، اسرائیلی حملے کے بعد ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر بات ہوئی تھی۔
اسحٰق ڈار نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام ملک کے دفاع، علاقائی استحکام اور پر امن مقاصد کے لیے ہے، پاکستان نے اسرائیل پر ایٹمی حملے کا کوئی بیان نہیں دیا، ہم مذاکرات کے ذریعے مسائل اور تنازعات کے حل پر یقین رکھتے ہیں۔

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 10 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 10 گھنٹے قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 10 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 9 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 10 گھنٹے قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 10 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک دن قبل



