فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکا میں مقیم پاکستانی تارکین وطن سے ملاقات
اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پرتپاک استقبال کیا گیا، آئی ایس پی آر


فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکا کے سرکاری دورہ کے دوران واشنگٹن ڈی سی میں مقیم پاکستانی تارکین وطن سے ملاقات کی، آرمی چیف کو پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے پرجوش استقبال اور گرم جوشی سے خوش آمدید کہا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پرتپاک استقبال کیا گیا، آرمی چیف سے ملاقات کیلئے بڑی تعداد میں اوورسیز پاکستانی جمع ہوئے۔
اوورسیز پاکستانیوں نے آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کے دوران مسلح افواج کی شاندار کارکردگی، ان کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر آرمی چیف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان کے حقیقی سفیر قرار دیتے ہوئے ان کے کردار کو سراہا، انہوں نے پاکستانی معیشت، بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نیک نامی، ترسیلات زر، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں ان کی اعلیٰ کارکردگی کو قابلِ قدر قرار دیا۔
اوورسیز پاکستانیوں نے آرمی چیف کے ساتھ اپنے تجربات اور تجاویز بھی شیئر کیں، جنرل عاصم منیر نے ان کے ساتھ مسلسل رابطے اور تعاون کو وقت کی ضرورت قرار دیا اور مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا۔
یہ ملاقات ایک نئے عزم اور وابستگی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی، جس میں آرمی چیف اور اوورسیز پاکستانیوں نے ایک محفوظ، خوشحال اور مضبوط پاکستان کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 4 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

