فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
بلااشتعال جارحیت خطے میں امن اور استحکام کے لیے جاری کوششوں کو نقصان پہنچاتی ہے اور تنازعات کے پرامن حل کے امکانات کو کم کر دیتی ہے،ترجمان


راولپنڈی: چیف آف ڈیفنس فورسز(سی ڈی ایف) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی عرب کا دورہ کیا اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایران کی جانب سے مملکت پر کیے جانے والے ڈرون اور میزائل حملوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سیکیورٹی صورتحال کی سنگینی اور اسے روکنے کے لیے سٹریٹیجک باہمی دفاعی معاہدے کے تحت مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
دوران ملاقات اس بات پر زور دیا گیا کہ بلااشتعال جارحیت خطے میں امن اور استحکام کے لیے جاری کوششوں کو نقصان پہنچاتی ہے اور تنازعات کے پرامن حل کے امکانات کو کم کر دیتی ہے۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں جانب سے اس امید اور خواہش کا اظہار بھی کیا گیا کہ برادر ملک ایران دانشمندی اور دوراندیشی کا مظاہرہ کرے گا، غلط اندازے سے گریز کرے گا اور بحران کے پرامن حل کے لیے کوشش کرنے والے دوست ممالک کی کاوشوں کو تقویت دے گا۔
ترجمان کے مطابق اس موقع پر سعودی عرب کی جانب سے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی اور وزیر دفاع کے مشیر برائے انٹیلی جنس ہشام بن عبدالعزیز بن سیف بھی موجود تھے۔
جبکہ پاکستانی وفد میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کے سیکریٹری میجر جنرل محمد جواد طارق شریک تھے۔
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- 2 دن قبل

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 12 گھنٹے قبل
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 8 گھنٹے قبل

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 12 گھنٹے قبل

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 8 گھنٹے قبل
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 2 دن قبل
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 2 دن قبل
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- 2 دن قبل
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- 15 گھنٹے قبل
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 2 دن قبل
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- 2 دن قبل

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 9 گھنٹے قبل



