آپریشن غضب للحق: فغان طالبان رجیم کے 527 کارندے ہلاک،755 سے زائد زخمی :عطاتاڑر
کارروائیوں کے نتیجے میں دشمن کی 237 چیک پوسٹیں تباہ کر دی گئی ہیں جبکہ 38 چیک پوسٹوں پر قبضہ بھی کر لیا گیا ہے،عطا اللہ تارڑ


اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے آپریشن غضب للحق کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بتایا کہ آپریشن غضب للحق میں کارروائیوں کے دوران افغان طالبان کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے، اب تک افغان طالبان رجیم کے 527 کارندے ہلاک جبکہ 755 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےعطا تارڑ نے بتایا کہ کارروائیوں کے نتیجے میں دشمن کی 237 چیک پوسٹیں تباہ کر دی گئی ہیں جبکہ 38 چیک پوسٹوں پر قبضہ بھی کر لیا گیا ہے۔
وزیرِ اطلاعات کے مطابق کارروائی کے دوران افغان طالبان کے 205 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور آرٹلری گنز کو بھی تباہ کیا گیا ہے،جبکہ فضائی کارروائیوں کے دوران افغانستان بھر میں 62 مختلف مقامات کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا، جہاں دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور عسکری تنصیبات کو نقصان پہنچایا گیا۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ آپریشن کے مقاصد کے حصول کے لیے کارروائیاں جاری ہیں اور سیکیورٹی فورسز دشمن کے خلاف مؤثر حکمت عملی کے ساتھ پیش قدمی کر رہی ہیں۔

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 4 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

