چین کے صدر شی جن پنگ نے مشرق وسطیٰ کی صورت حال کے پیش نظر 4 اہم تجاویز پیش کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے


چین کے صدر شی جن پنگ نے مشرق وسطیٰ کی صورت حال کے پیش نظر 4 اہم تجاویز پیش کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کےمطابق صدر شی جن پنگ نے مشرق وسطیٰ میں فوری جنگ بندی کے مطالبے کے ساتھ اپنی تجاویز میں شہریوں کا ترجیحی طور پر تحفظ یقینی بنانا،مذاکرات اور مکالمے کے آغاز کو آگےبڑھنے کا بنیادی راستہ اور بین الاقوامی براداری کی امن کےلیے کوششوں کو ناگزیر قرار دیا ہے۔
قبل ازیں روسی صدر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کی ٹیلیفونک گفتگو ہوئی،جس میں دونوں رہنماؤں نے ایران پر اسرائیلی حملے کی سخت مذمت کی اور اسے عالمی قوانین کی خلاف ورزی قراردیا۔
شی جن پنگ اور پیوٹن نے ایران اسرائیل جنگ کے سفارتی حل پر زور دیا اور کہا کہ ایرانی جوہری پروگرام سےمتعلق تمام مسائل کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔
چینی صدر شی جن پنگ نے کہاکہ وہ ایران کے معاملے پر روسی ثالثی کے حق میں ہیں، روسی ثالثی کشیدگی میں کمی میں مددگار ہو سکتی ہے،ایران اسرائیل تنازع میں ممکنہ امریکی مداخلت ایک اور خوفناک کشیدگی کا سبب ہوگی۔

فارن پالیسی کا اعتراف: پاکستان کے معدنی ذخائر عالمی معیار کے حامل
- 14 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار اور مراکشی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
- 12 گھنٹے قبل
آئی ایم ایف کی پاکستان میں 3.6 فیصد معاشی ترقی کی پیشگوئی
- 10 گھنٹے قبل

بالوں کا سفید ہونا ممکنہ طور پر کینسر سے تحفظ فراہم کرتا ہے، تحقیق
- 12 گھنٹے قبل

گیارہویں جماعت میں خوبصورتی کی وجہ سے ڈرامے میں کام کی پیش کش ہوئی ، نوشین شاہ کا انکشاف
- 12 گھنٹے قبل

طلال چوہدری کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پر طنز: یہ بزدار ٹو ہیں
- 12 گھنٹے قبل
ملک کے مختلف شہروں میں 5.3 شدت کا زلزلہ، شہری خوفزدہ
- 9 گھنٹے قبل

بھارت میں "گیتا جی پی ٹی" چیٹ بوٹ کی کامیابی، ہندو مذہب کے پیروکاروں کے لیے نیا ذریعہ
- 10 گھنٹے قبل

بھارت نے کابل میں سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا
- 12 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان کی چین کو سمندری غذا کی برآمدات 153 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں
- 12 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ہدایت پر سہیل آفریدی اور عمران خان کی ملاقات کا امکان
- 10 گھنٹے قبل