ں ہلاک ہونے والے دہشتگرد کی شناخت فتح ولد حنان کے نام سے ہوئی ہے،جبکہ زخمی دہشتگردوں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے،ڈی پی او


ڈی آئی خان: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ ہتھالہ کے علاقے ملنگ کے قریب دہشتگردوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی،پو لیس کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او) سجاد احمد کے مطابق دہشتگردوں نے ٹکواڑہ سے ڈیوٹی ختم کر کے گھروں کو واپس جانے والے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے بتایا کہ جوابی فائرنگ میں ہلاک ہونے والے دہشتگرد کی شناخت فتح ولد حنان کے نام سے ہوئی ہے،جبکہ زخمی دہشتگردوں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
ڈی پی او کے مطابق ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے جدید اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سیکیورٹی سخت کر دی ہے اور ممکنہ سہولت کاروں کی تلاش جاری ہے۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ فتنۃ الخوارج کا پیچھا کر کے ٹھکانے لگانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

اسحاق ڈارکی آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو،سفارتی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
- 13 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان
- 14 hours ago

اسٹیٹ بینک کا یومِ آزادی پر تعطیل کا اعلان
- 14 hours ago

پنجاب میں ڈینگی ایک دفعہ پھر سر اٹھانے لگا،مزید 9 افراد بیماری میں مبتلا
- 16 hours ago

پاکستان کی غزہ میں اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت،فوری جنگ بندی کا مطالبہ
- 14 hours ago

خاتون سے زیادتی کے الزامات ،بورڈ نے کرکٹرپر پابندی عائد کر دی
- 15 hours ago

بھارت کو ایک اور دھچکا،ائیر انڈیا کا واشنگٹن کے لیے پروازیں معطل کرنے کا اعلان
- 15 hours ago

9 مئی مقدمات میں سزائیں،تحریک انصاف کا فیصلے پر شدید ردعمل، چیلنج کرنے کا اعلان
- 15 hours ago

پاکستان نے فیلڈ مارشل سے متعلق بھارتی وزارتِ خارجہ کے بیان کو مسترد کردیا
- 10 hours ago

حکومت ادارہ جاتی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہے،وزیر اعظم
- 13 hours ago

حج2026 کیلئے درخواستیں جمع کرانے کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع
- 16 hours ago

امریکہ نے کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیمیں قرار دے دیا
- 10 hours ago