طیب اردوان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی جارحیت کو رکوانے کےلیے کردار ادا کرے،اسرائیلی حملوں سے خطہ تباہی کی طرف جارہا ہے


اوآئی سی وزرائے خارجہ خصوصی اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے ترک صدر طیب اردوان نےکہا ہےکہ نیتن یاہو ہٹلر ہے اور اس کا مقصد پورےخطے کو تباہی کی طرف دھکیلنا ہے لہٰذا مسلمانوں کو اس وقت اتحاد کی ضرورت ہے ، مسلمانوں کو چاہیے کہ اسی وقت اپنے اختلافات کو ختم کرکےایک ہوجائیں۔
ترک صدر نےکہا کہ نیتن یاہو حکومت خطے میں امن کے لیے سب سے بڑی رکاوٹ ہے، اسرائیل نے یمن، لیبیا اور شام پرجارحیت کےبعد ایران پرحملہ کردیا ہے، اسرائیلی کی ایران پرجارحیت کی مذمت کرتے ہیں، ترک عوام ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ترک صدر کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کا اتحاد موجودہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، یہی وقت ہے کہ مسلمان اپنے اختلافات کو ختم کرکےایک ہوجائیں، انہوں نے کہا کہ خطےکو مزید تباہی سےبچانا ہوگا۔
طیب اردوان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی جارحیت کو رکوانے کےلیے کردار ادا کرے،اسرائیلی حملوں سے خطہ تباہی کی طرف جارہا ہے ۔
ترک صدر نےمزید کہا کہ اسرائیل اورایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کو روکنا ہوگا ، اسرائیل پورے خطے میں اپنا تسلط قائم کرنا چاہتا ہےاوراسرائیل کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگےہوئے ہیں،نیتن یاہوہٹلر پورےخطے کو تباہی کی طرف دھکیلنا چاہتا ہے،اسرائیل اس جنگ کو پورےخطے میں پھیلانا چاہتاہے،اس مسئلےکا حل سفارت کاری اورمذاکرات میں ہے،ہمارا خطہ مزید جنگ یاعدم استحکام برداشت نہیں کرسکتا۔
واضح رہے کہ طیب اردوان نے فلسطین کے دو ریاستی حل کا بھی مطالبہ کیا۔
اجلاس میں 40 سےزائد سفارتکاروں کی شرکت :
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی او آئی سی اجلاس میں شریک ہیں جب کہ اجلاس میں مختلف ممالک کے 40 سے زائد سفارت کار شرکت کررہے ہیں، اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔
او آئی سی کے اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ایک ساتھ بیٹھے۔
او آئی سے وزرائے خارجہ اجلاس میں ایران کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لیا جارہا ہے، اجلاس میں اسحاق ڈار پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔
واضح رہے کہ او آئی سی اجلاس میں غزہ پر اسرائیلی حملوں اور ایران اسرائیل تنازع پر خصوصی سیشن ہوگا۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے تیز بارش، موسم خوشگوار
- 4 گھنٹے قبل

مشہور زمانہ سائنس فکشن فلم ’ہیری پوٹر‘ کی نئی ٹی وی سیریز کی پروڈکشن کا آغاز
- 3 گھنٹے قبل

مچل سٹارک کی ویسٹ انڈیز کے خلاف تباہ کن باؤلنگ،آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریزجیت لی
- 4 گھنٹے قبل

لارڈز ٹیسٹ:انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعدبھارت کو بعد 22 رنز سے شکست دے دی
- 15 گھنٹے قبل

ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
- 2 گھنٹے قبل

جوہری مذاکرات کو یورینیم افزودگی کے خاتمے سے مشروط کیا تو مذاکراتی عمل کا حصہ نہیں بنے گے، ایران
- 4 گھنٹے قبل

حالیہ مون سون بارشوں کے دوران کتنے افراد جاں بحق ہوئے،تفصیلات سامنے آ گئیں
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان میں 4 جی کوریج خطے میں سب سے کم اور 5 جی کے لیے تیاری ناکافی ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک
- 23 منٹ قبل

عمران خان کی 6 جبکہ بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانتوں میں توسیع
- ایک گھنٹہ قبل

برطانیہ نے پاکستانی طلبہ اور پیشہ ور افراد کے لیے ای ویزا کی نئی سہولت کا آغاز کردیا
- ایک گھنٹہ قبل

کراچی کے اہم ترین واٹر سپلائی نظام میں ایک بار پھر بڑا خلل، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن
- 3 گھنٹے قبل

حکومت اور شوگر انڈسٹری میں معاملات طے،چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو مقرر
- 3 گھنٹے قبل