ایران نے امریکہ کے خلاف جوابی کارروائی کی تو کہیں زیادہ شدید طاقت کا مظاہرہ کریں، ٹرمپ کی وارننگ
ہمارا مقصد ایران کی یورینیم افزودگی کی صلاحیت کو مکمل طور پر تباہ کرنا اور دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد ریاستی معاون کے جوہری خطرے کو ختم کرنا تھا


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تین ایرانی نیوکلئیر سائٹس پر حملے کے بعد ہفتے کی رات قوم سے خطاب کے بعد سوشل میڈیا پر ایران کو کھلی دھمکی دی ہے کہ اگر ایران نے امریکی حملے کا جواب دیا تو اسے ایسی طاقت سے کچلا جائے گا جو آج کی رات سے کہیں زیادہ ہوگی۔
صدر ٹرمپ نے ”ٹروتھ سوشل“ پر لکھا، اگر ایران نے امریکہ کے خلاف کسی بھی قسم کی جوابی کارروائی کی تو ہم اس سے کہیں زیادہ شدید طاقت کا مظاہرہ کریں گے جو آج رات دیکھنے کو ملی۔
ہفتے کی رات قوم سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے اسرائیلی فوج کا شکریہ ادا کیا اور امریکی فضائیہ کو ”عظیم ترین آپریشن“ انجام دینے پر سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ’میں اسرائیلی افواج کا شاندار کام کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ میں ان عظیم امریکی محب وطنوں کو مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے ان شاندار طیاروں کو آج رات اڑایا۔ یہ ایک ایسا آپریشن تھا جیسا دنیا نے کئی دہائیوں سے نہیں دیکھا۔‘
صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس سے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارا مقصد ایران کی یورینیم افزودگی کی صلاحیت کو مکمل طور پر تباہ کرنا اور دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد ریاستی معاون کے جوہری خطرے کو ختم کرنا تھا۔
ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ اس حملے کے حوالے سے ان کے قریبی حلقے بھی تقسیم کا شکار تھے۔ ایک طرف ”MAGA“ مکتب فکر کے حامی ایسے مشیر تھے جو مشرق وسطیٰ میں کسی نئی جنگ کے خلاف تھے، تو دوسری طرف قدامت پسند جنگ پسند عناصر، جیسے سینیٹر لنزی گراہم، حملے کے حق میں تھے۔ لیکن صدر ٹرمپ اپنے مؤقف پر اٹل رہے کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا چالیس برسوں سے ایران ”امریکہ مردہ باد“ اور ”اسرائیل مردہ باد“ کے نعرے لگا رہا ہے۔ انہوں نے ہمارے لوگوں کو قتل کیا، ان کے بازو اور ٹانگیں بارودی سرنگوں سے اڑا دیں۔ ہم نے 1000 سے زائد امریکی کھوئے اور مشرق وسطیٰ و دنیا بھر میں لاکھوں لوگ ان کی نفرت کی وجہ سے مارے گئے۔‘
انہوں نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’کتنے ہی لوگ سلیمانی کے ہاتھوں مارے گئے۔ میں نے 2020 میں اسے ہلاک کرنے کا حکم دیا تاکہ مستقبل کے حملوں کو روکا جا سکے۔‘
صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب کا اختتام ان الفاظ پر کیا، ’میں نے بہت پہلے فیصلہ کر لیا تھا کہ میں یہ سب دوبارہ ہونے نہیں دوں گا، اور اب یہ مزید نہیں چلے گا۔‘

ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری
- ایک گھنٹہ قبل

دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب
- 2 گھنٹے قبل

مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور
- 2 گھنٹے قبل

ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان
- 4 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
میرے بھائی کے خلاف الیکشن جیت کر دکھائیں، علی امین کا فضل الرحمان کو چیلنج
- 15 گھنٹے قبل

لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ
- 4 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ سمیت پاکستان بھر کی عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات التواء کا شکار
- 11 منٹ قبل

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
- 3 گھنٹے قبل

سیکریٹری جنرل یو این کا اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابط،تنازعات کے حل کیلئے عزم کا اعادہ
- 13 گھنٹے قبل

رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کے گھر پولیس کا چھاپہ
- 13 گھنٹے قبل

فیفا کلب ورلڈ کپ فائنل، چیلسی نے پیرس سینٹ جرمین کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا
- 4 گھنٹے قبل