سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں عمران خان نے مؤقف اپنایا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج کے پاس ہرجانے کے کیس کی سماعت کا آئینی و قانونی اختیار نہیں،


اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور بانی تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دائر ہرجانے کے مقدمے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔
سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں عمران خان نے مؤقف اپنایا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج کے پاس ہرجانے کے کیس کی سماعت کا آئینی و قانونی اختیار نہیں، کیونکہ قانون کے تحت یہ اختیار صرف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو حاصل ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ اور ایڈیشنل سیشن جج کے احکامات کالعدم قرار دیے جائیں۔
جب تک اپیل کا فیصلہ نہیں آتا، عدالتی کارروائی معطل کی جائے۔
عمران خان نے یہ بھی مؤقف اپنایا کہ متعلقہ ایڈیشنل سیشن جج نے ان کے اعتراض کو مسترد کیا اور بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نے بھی یہ فیصلہ برقرار رکھا، جس پر وہ سپریم کورٹ سے رجوع کرنے پر مجبور ہوئے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ سابقہ بیانات کی بنیاد پر دائر کر رکھا ہے۔

28 جولائی سے مون سون بارشوں کے پانچواں اسپیل شروع،پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
- 5 hours ago

نشانِ حیدر پانے والے پہلے شہید کیپٹن محمد سرور کا 77واں یومِ شہادت آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
- 5 hours ago

تھائی لینڈ، کمبوڈیاکے ساتھ جنگ بندی پر آمادہ
- 5 hours ago

اسرائیلی فوج نےامدادی کشتی حنظلہ کو غزہ پہنچنے سے پہلے ہی روک دیا، سماجی کارکن اور عملہ اغواء
- 3 hours ago

حالیہ مون سون بارشوں کے دوران جانی نقصانات کی رپورٹ جاری
- 19 minutes ago

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، پاکستان چیمپئنز کی ویسٹ انڈیز کو49 رنز سے شکست
- 5 hours ago

ملک بھر میں پولیو کیسز میں اضافہ، سندھ اور خیبر پختونخوا میں 3 نئے کیسز رپورٹ
- 4 hours ago

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے ترنول میں چھاپہ مار کر 25 من گدھے کا گوشت برآمد کرلیا
- 3 hours ago

امریکی ایئرلائن کی پرواز میں ٹیک آف کے دوران آتشزدگی،مسافروں کا ہنگامی سلائیڈز کے ذریعےانخلاء
- 2 hours ago

ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، اب ہدف جی 20 میں شمولیت ہے، اسحاق ڈار
- an hour ago

راولپنڈی:موٹروے ایم ٹو بلکسر انٹر چینج کے قریب حادثے کا شکار، 7 افراد جاں بحق، 20 زخمی
- 4 hours ago

پیرو میں مسافر بس کھائی میں گر گئی، 18 افراد ہلاک
- 5 hours ago