وزیر اعظم پاکستان کو پولیو فری بنانے اور ہر بچے کو موذی مرض سے بچانے کے لیے پُرعزم
تمام تر مشکلات اور چیلنجز کے باوجود حکومت پاکستان سے انسداد پولیو کے ہدف کو جلد حاصل کر لے گی، شہباز شریف


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو پولیو فری بنانے اور ہر بچے کو موذی مرض سے بچانے کے لیے پُرعزم ہیں۔
انسداد پولیو کی ٹاسک فورس کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہوا، جس میں انسداد پولیو اوور سائیٹ بورڈ کے صدر و صدر گلوبل ڈیویلپمنٹ ، گیٹس فاؤنڈیشن ڈاکٹر کرسٹوفر ایلیاس کی زیر قیادت پولیو اوور سائیٹ بورڈ کے اراکین نے شرکت کی۔
اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں ۔ انہوں نے انسداد پولیو کی بھرپور کوششیں مزید تیز کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام تر مشکلات اور چیلنجز کے باوجود حکومت اپنے بین الاقوامی، صوبائی و مقامی تمام ٹیم کی مدد سے پاکستان سے انسداد پولیو کے ہدف کو جلد حاصل کر لے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے ہر بچے کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچانے اور پولیو فری پاکستان کا عزم کرتے ہیں۔ ہمیں پوری لگن اور سنجیدگی کے ساتھ اس امر کو یقینی بنانا چاہیے کہ ملک بھر کے ہر بچے کو ویکسین کی متعدد خوراکیں ملیں اور وہ پولیو سے محفوظ رہے ۔
شہباز شریف کا کہناتھا کہ فرنٹ لائن ورکرز کی لگن، حکومت پاکستان کے عزم اور پارٹنرز کے تعاون سے پاکستان نے پولیو کے خلاف اہم پیش رفت کی ہے۔ انسداد پولیو کے لیے صوبائی ، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششیں اور تعاون لائق تحسین ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پولیو ورکرز کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ صوبائی حکومتوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو پولیو کے خاتمے کے لیے یکجان ہو کر مزید تیزی سے کام کرنا ہوگا ۔ ہم اپنے تمام شراکت داروں کے شکر گزار ہیں جو پولیو کے خاتمے کے حوالے سے حکومت کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد و وزیر اعظم محمد بن سلمان کا بھی شکر گزار ہوں جو کہ انسداد پولیو میں پاکستان کا ہر طرح سے ساتھ دے رہے ہیں۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل کلارک جلد کے کینسر میں مبتلا
- 43 منٹ قبل

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کافٹبال پلیئر ٹریوس کیلسی سے منگنی کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

انٹرنیٹ قوانین کی خلاف ورزی ،روس نے گوگل پر جرمانہ عائد کر دیا
- 13 گھنٹے قبل

شدید سیلابی صورتحال، پنجاب حکومت نے پاک فوج سے مدد مانگ لی
- 2 گھنٹے قبل

بھارت کی آبی جارحیت جاری،دریائے ستلج اور راوی میں اونچے درجے کا سیلاب،درجنوں دیہات زیر آب
- 14 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل کا ایرانی آرمی چیف سے رابطہ، سرحدوں کے تحفظ اور دہشت گردی کے خاتمےکا عزم
- 13 گھنٹے قبل

مقبوضہ کشمیر میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 30 افراد ہلاک
- ایک گھنٹہ قبل

موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا چیلنج ہے، اکیلے نہیں نمٹ سکتے، دنیا کو پاکستان کی مدد کرنا ہوگی،شہبازشریف
- 13 گھنٹے قبل

بھارت نے دریائے راوی میں 2 لاکھ کیوسک کا ریلا چھوڑ دیا، پنجاب کے متعدد علاقوں میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی
- ایک گھنٹہ قبل

امریکا کا بھارت پر 25 فیصد اضافی ٹیرف نافذ، مجموعی شرح 50 فیصد تک پہنچ گئی
- ایک گھنٹہ قبل

لاہور: لالی وڈ کے معروف فلم رائٹر،اور مصنف ناصر ادیب کے اعزاز میں تقریب
- 13 گھنٹے قبل

بھارت کی آبی جارحیت جاری، دریائے راوی میں قائم ڈیم کے گیٹس کھول دیے
- 14 گھنٹے قبل