اسلام آباد: موٹر سائیکل سوار دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ
ہیلمٹ کے استعمال سے حادثات کی صورت میں قیمتی انسانی جانیں بچانے کی شرح میں 50 فیصد اضافہ ممکن ہے،انتظامیہ


اسلام آباد: اسلام آباد ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیصلے کا اطلاق دو ہفتے بعد کیا جائے گا،اس دوران آگاہی مہم چلائی جائے گی، جس میں شہریوں کو ڈبل ہیلمٹ کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے گا۔
چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد ذیشان حیدر کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار مرد ہو یا خاتون دونوں کیلئے ہیلمٹ پہننا لازمی ہوگا۔
سی ٹی او کا کہنا ہے کہ دو ہفتوں بعد ڈبل ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
انتظامیہ کے مطابق ہیلمٹ کے استعمال سے حادثات کی صورت میں قیمتی انسانی جانیں بچانے کی شرح میں 50 فیصد اضافہ ممکن ہے۔
انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی اور دوسروں کی جانوں کی حفاظت کو اولین ترجیح دیں اور نئے ضابطے پر عمل درآمد میں تعاون کریں۔

رحیم یارخان، شیخانی پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کے حملے میں 5 اہلکار شہید
- 4 گھنٹے قبل

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا فائنل کل پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا
- 37 منٹ قبل

پاکستان نے پہلے ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے شکست دے دی
- 4 گھنٹے قبل

بھارت کا ٹیرف دھمکی کے بعد امریکا سے F-35 لڑاکا طیارےنہ خریدنے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

عالمی ادارہ صحت نے پاکستان اور افغانستان کو پولیو وائرس کے عالمی پھیلاؤکا ذمہ دار قرارد ے دیا
- ایک گھنٹہ قبل

بنوں : پولیس اورسی ٹی ڈی کامشترکہ آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

ٹرمپ اور پوری ٹیم بھارت کے موجودہ فیصلوں سے سخت مایوس ہے ،امریکی وزیر خزانہ
- ایک گھنٹہ قبل

ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
- 4 گھنٹے قبل

قطر کی جانب سے 3 ہزار سے زائد افغان شہریوں کو ملازمت دینے کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

افغان مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیورز کی بغیر ویزہ پاکستان میں داخلے پر پابندی
- 4 گھنٹے قبل

لیجنڈری ریسلر ہلک ہوگن کی موت کیسی ہوئی؟ وجہ سامنے آ گئی
- ایک گھنٹہ قبل

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا بھارت کے خلاف فیٹف جانے کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل