وزیر اعظم کا حالیہ تنازع پر آذربائیجان کی مستقل حمایت پر صدر الہام علیوف کا شکریہ
ملاقات کو باہمی مفادات کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں نئے امکانات پیدا ہوں گے


وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے درمیان اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر اہم ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع پر آذربائیجان کی مستقل حمایت پر صدر الہام علیوف کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھی ہر مشکل گھڑی میں آذربائیجان کا ساتھ دیا ہے اور دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون سے متعلق جاری پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ تجارت، توانائی، اور دیگر معاشی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔
صدر الہام علیوف نے پاکستان میں سرمایہ کاری کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا، جب کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان حالیہ روابط باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔
ملاقات کو باہمی مفادات کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں نئے امکانات پیدا ہوں گے۔

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 27 منٹ قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 2 دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 2 گھنٹے قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 33 منٹ قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- ایک دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 20 گھنٹے قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 4 گھنٹے قبل





