Advertisement
پاکستان

بھارت کو بھرپور جواب دینا جانتے ہیں: اسحاق ڈار

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے 36 گھنٹوں کے دوران 80 ڈرونز بھیجنے کے باوجود پاکستان نے مضبوط دفاع کیا، جس سے عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jul 5th 2025, 8:46 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بھارت کو بھرپور جواب دینا جانتے ہیں: اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت کے اشتعال انگیز بیانات سے پاکستان کو کوئی خوف نہیں، ہم پہلے بھی مؤثر جواب دے چکے ہیں اور آئندہ بھی بھرپور جواب دینا جانتے ہیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ جب بھارت نے جنگ کا آغاز کیا تو پاکستان نے اس کے چھ لڑاکا طیارے مار گرائے، اور دشمن کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان نے بھرپور سفارتی حمایت کی، جس پر ایران نے پاکستان کو "سچا دوست" قرار دیا۔ اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کے دو سالہ انتخاب کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے شہداء کے جنازوں میں پاکستانی پرچم لہرا کر یکجہتی کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے 36 گھنٹوں کے دوران 80 ڈرونز بھیجنے کے باوجود پاکستان نے مضبوط دفاع کیا، جس سے عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی جنگ کا خواہاں نہیں بلکہ خطے میں امن، استحکام اور معاشی ترقی کو ترجیح دیتا ہے۔

داتا دربار منصوبے کے حوالے سے اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم، صدر آصف علی زرداری، نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز کو تزئین و آرائش پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ گنبد کو بلند کر دیا گیا ہے اور مدینہ منورہ طرز کی چھتریاں بھی لگائی جائیں گی، جن کی منظوری وزیراعلیٰ نے دے دی ہے۔ امید ہے کہ آئندہ غسل سے قبل منصوبے کے تمام مراحل مکمل ہو جائیں گے۔ یاد رہے کہ دربار کا پہلا افتتاح 31 مئی 1999 کو نواز شریف نے کیا تھا۔

اقتصادی صورتحال پر بات کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہا کہ آذربائیجان کے ساتھ 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ ہوا ہے، مہنگائی میں کمی آ رہی ہے اور شرح سود 22 فیصد سے گھٹ کر 11 فیصد پر آ چکی ہے، جس سے ترقی کی راہ ہموار ہو گی اور فی کس آمدنی میں اضافہ متوقع ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر تھا، لیکن بروقت فیصلوں کی بدولت آج پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں بھارت کے ساتھ کشیدگی کے وقت ایک صفحے پر تھیں، اور دنیا نے پاکستان کی قومی یکجہتی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن جہاں بھی ہو، خصوصاً خیبر پختونخوا میں، اسے قانون کے مطابق ختم کیا جانا چاہیے۔

دہشت گردی کے خلاف اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ حالیہ دنوں میں 30 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے، سیزفائر برقرار ہے مگر خطرات بدستور موجود ہیں، اس لیے سیکیورٹی فورسز مکمل الرٹ ہیں۔

پیپلز پارٹی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ ہمارے اتحادی ہیں، اور ہم نے کبھی ان کے ساتھ سیاسی مفادات کی بنیاد پر کوئی مطالبہ نہیں کیا، مشکل وقت میں اتحادیوں کا ساتھ دینا اصولی مؤقف ہے۔

Advertisement
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 2 دن قبل
لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت

  • ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس

  • ایک دن قبل
مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 16 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • 10 گھنٹے قبل
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • 13 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 2 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 3 دن قبل
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • 15 گھنٹے قبل
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 13 گھنٹے قبل
Advertisement