Advertisement
پاکستان

 آپریشن سندور میں بھارت فوجی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا،فیلڈ مارشل

بھارت کے بے بنیاد بیانات کا مقصد خطےمیں فرضی’ نیٹ سکیورٹی پر وائڈر‘کے خودساختہ رول کی ناکام کوشش ہے ،سید عاصم منیر

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jul 7th 2025, 4:40 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 آپریشن سندور میں بھارت فوجی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا،فیلڈ مارشل

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بھارت آپریشن سندور میں فوجی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا،پاکستان کی کامیابی میں بیرونی حمایت جیسے الزامات غیر ذمہ دارانہ اور حقائق کے منافی ہیں۔ 

فیلڈ مارشل نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے نیشنل سیکیورٹی اور وار کورس کے گریجویٹنگ افسران سے خطاب کیا، اس کورس میں تمام مسلح افواج کے افسران نے شرکت کی۔

فیلڈ مارشل نے نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس مکمل کرنے والے مسلح افواج کے فارغ التحصیل افسران سے خطاب میں جنگ کے بدلتے ہوئے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات میں پیچیدہ چیلنجز سے موثر طور پر نمٹنے کے لیے ذہنی تیاری، عملی فہم، اور ادارہ جاتی پیشہ ورانہ مہارت نہایت اہم ہیں۔

سید عاصم منیر نے ہائبرڈ، روایتی اور غیر روایتی خطرات سے موثر انداز میں نمٹنے کی صلاحیت رکھنے والی مستقبل کی قیادت کی تیاری میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی جیسے اہم اداروں کے کردار کو سراہا۔ فیلڈ مارشل نے سول اور ملٹری اداروں کے مابین ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اپنے خطاب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ آپریشن سندور میں بھارت فوجی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا، بھارت کی جانب سے اس ناکامی کی غیر منطقی توجیہات پیش کرنا دراصل اس کی آپریشنل تیاری اور اسٹریٹجک دور اندیشی کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا بغیر کسی ہچکچاہٹ کے منہ توڑ، شدید، گہرا، تکلیف دہ اور سوچ سے بڑھ کر زیادہ سخت جواب دیا جائے گا۔

آرمی چیف سید عاصم منیر نےمزید کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی کامیابی کے حوالے سے بھارت کی طرف سے بیرونی حمایت کے الزامات غیر ذمہ دارانہ اور حقائق کے منافی ہیں، اس قسم کے بیانات پاکستان کی دہائیوں پر مبنی حکمتِ عملی، مقامی صلاحیت اور مضبوط ادارہ جاتی بنیاد پر حاصل کی گئی کامیابی کو تسلیم نہ کرنے کی روایتی ہچکچاہٹ کی عکاسی کرتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے بے بنیاد بیانات کا مقصد خطےمیں فرضی’ نیٹ سکیورٹی پر وائڈر‘کے خودساختہ رول کی ناکام کوشش ہے اور وہ بھی ایسے وقت میں جب خطے کے ممالک بھارت کی جارحانہ اور  ہندوتوا نظریے سے تنگ ہیں۔

فیلڈ مارشل نے مزید کہا کہ ہماری آبادی، فوجی اڈوں، اقتصادی مراکز اور بندرگاہوں کو نشانہ بنانےکی کسی بھی کوشش کا شدید،گہرا، تکلیف دہ اور سوچ سے بڑھ کر زیادہ سخت جواب دیاجائےگا۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ کشیدگی کی اصل ذمہ داری بصیرت سےمحروم مغرور جارح بھارت پر عائد ہوگی، بھارت خودمختار ایٹمی ریاست کےخلاف اشتعال انگیزی کےتباہ کن نتائج کےادراک میں ناکام رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنگیں میڈیا بیانات، درآمدشدہ فینسی جنگی سامان یا سیاسی نعروں سےنہیں جیتی جاتیں بلکہ جنگیں یقین محکم، پیشہ ورانہ قابلیت، آپریشنل شفافیت کے ذریعے جیتی جاتی ہیں، جنگیں اداروں کی مضبوطی اورقومی عزم وحوصلےکے ذریعے جیتی جاتی ہیں۔ 

انہوں نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت، جذبے اور جنگی تیاری پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے فارغ التحصیل افسران پر زور دیا کہ  دیانتداری اور خدمت کے عزم پر ثابت قدم رہیں۔

Advertisement
سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

  • ایک دن قبل
پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 6 گھنٹے قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

  • ایک دن قبل
نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

  • 12 گھنٹے قبل
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

  • ایک دن قبل
ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

  • 9 گھنٹے قبل
پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • 11 گھنٹے قبل
اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

  • 11 گھنٹے قبل
مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

  • 12 گھنٹے قبل
بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

  • ایک دن قبل
Advertisement