پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز نے خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستوں کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
پی ٹی آئی پی کا موقف ہے کہ انہیں خیبرپختونخوا اسمبلی میں ان کے عددی حجم کے مطابق نشستیں نہیں دی گئیں، لہٰذا عدالت اس کی اصلاح کرے۔


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز (پی ٹی آئی پی) نے خیبرپختونخوا میں اپنے حصے کے مطابق مخصوص نشستیں نہ ملنے پر الیکشن کمیشن کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔
پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں الیکشن کمیشن کا 5 اپریل کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا گیا ہے، جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ 4 مارچ کے نوٹیفکیشن کو درست کرنے کا حکم دیا جائے اور خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستیں پارلیمانی جماعت کے تناسب سے الاٹ کی جائیں۔
درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس کل کریں گے۔
یاد رہے کہ 27 جون کو سپریم کورٹ کے 7 رکنی اکثریتی بینچ نے مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی درخواستیں منظور کرتے ہوئے 12 جولائی 2023 کے عدالتی فیصلے کو کالعدم قرار دیا تھا۔
سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 74 مخصوص نشستیں بحال کر دیں، جن کے مطابق:
قومی اسمبلی میں (ن) لیگ کو 13، پیپلز پارٹی کو 4، جے یو آئی کو 2 مخصوص نشستیں دی گئیں۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں 25 مخصوص نشستیں بحال ہوئیں، جن میں:
جے یو آئی کو 10 ، ن لیگ کو 7 ، پیپلز پارٹی کو 6 پی ٹی آئی پی اور اے این پی کو 1،1 نشست دی گئی۔
پی ٹی آئی پی کا موقف ہے کہ انہیں خیبرپختونخوا اسمبلی میں ان کے عددی حجم کے مطابق نشستیں نہیں دی گئیں، لہٰذا عدالت اس کی اصلاح کرے۔

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 5 گھنٹے قبل

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 3 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- ایک دن قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- ایک دن قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- ایک دن قبل

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- ایک دن قبل

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 5 گھنٹے قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- ایک دن قبل

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- ایک دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- ایک دن قبل





