اگرچہ وہ اکثر اپنی "گائیکی" پر تنقید کی زد میں رہتے ہیں، لیکن ان کا مزاحیہ انداز انہیں سوشل میڈیا پر لاکھوں صارفین کا پسندیدہ بنائے ہوئے ہے۔


لندن: اپنے منفرد اندازِ گائیکی اور "بدو بدی" جیسے یادگار (یا متنازع) گانوں سے شہرت پانے والے سوشل میڈیا اسٹار چاہت فتح علی خان نے میوزک اور ایکٹنگ کی اکیڈمی کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بڑے اعتماد سے بتایا کہ "ایکٹنگ اور میوزک اکیڈمی ایک ہی جگہ کھولی ہے تاکہ نئے ٹیلنٹ کو ایک چھت تلے تربیت دی جا سکے۔"
تاہم، حسبِ روایت انہوں نے اکیڈمی کا پتہ نہیں بتایا، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے فوراً کہا: "اکیڈمی ہے یا چھلاوا؟"
چاہت صاحب نے انکشاف کیا کہ وہ دو سال پہلے ایک فلم "ڈارلنگ" میں کام کر چکے ہیں جو اب 2025 کے آخر میں ریلیز ہونے جا رہی ہے اور امید ہے کہ یہ فلم بھی ان کی آواز کی طرح وائرل ہو جائے گی۔
انہوں نے فلسفیانہ انداز میں فرمایا:
"اللہ نے مجھے میوزک اور لوگوں کو تفریح دینے کے لیے بنایا ہے۔"
اور یہ بات ان کے گانے سننے کے بعد اکثر لوگ بلا شبہ مان لیتے ہیں — کچھ ہنستے ہوئے، کچھ سر پکڑ کر۔
اداکاری کے گر بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ
"سب سے پہلے لب و لہجہ درست کرنا ضروری ہے، پنجابی، اردو اور انگلش تینوں زبانیں آنی چاہییں،"
جس پر ایک سوشل میڈیا صارف نے تبصرہ کیا: "چاہت بھائی کو تو تینوں زبانوں میں ایک ہی لہجے میں بولنے کی مہارت حاصل ہے!"
انہوں نے امید ظاہر کی کہ فلمساز اب ان سے رابطہ کر کے نئے اداکار اور گلوکار بھرتی کریں گے — بس شرط یہ ہے کہ دل میں جذبہ ہو اور کان تھوڑے مضبوط۔
یاد رہے، چاہت فتح علی خان نورجہاں کے شہرہ آفاق گانے "بدو بدی" کو اپنے مخصوص انداز میں پیش کر کے شہرت کی بلندیوں پر (یا بعض کے مطابق آواز کی گہرائیوں میں) پہنچے تھے۔
اگرچہ وہ اکثر اپنی "گائیکی" پر تنقید کی زد میں رہتے ہیں، لیکن ان کا مزاحیہ انداز انہیں سوشل میڈیا پر لاکھوں صارفین کا پسندیدہ بنائے ہوئے ہے۔

لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک
- ایک دن قبل

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی
- 3 دن قبل

پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل
- ایک دن قبل

آر فور اور یورپی ممالک کا علاقائی تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات پر زور
- 2 دن قبل

لاہور میں بسنت کی تاریخوں کا اعلان
- 3 دن قبل

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے حملہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی
- 3 دن قبل

لاہور:موٹر سائیکل سوار شہری کا اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد، ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

نئے صوبوں کا قیام اور گورننس اصلاحات ناگزیر ہیں، ابراہیم حسن مراد
- 2 دن قبل

پیٹرول پمپ ملازم تشدد کیس:عدالت کا ملزم کی رہائی کا حکم
- 2 دن قبل

بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 3 دن قبل

پاکستان نے زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات کو مسترد کردیا
- 2 دن قبل

نوجوان برآمدات کے ذریعے ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، شعیب ایوب بٹالوی
- 2 دن قبل




