بلوچستان میں حالیہ مون سون کے دوران حادثات میں 10 افرادجاں بحق اور 7 زخمی ہوئے،پی ڈی ایم اے


ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے مختلف اضلاع میں صبح سویرے ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
لاہور کے علاوہ گوجرہ اور چنیوٹ میں بھی بادل جم کر برسے جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔
اس کے علاوہ بالاکوٹ اور مانسہرہ میں 40، 40 ملی میٹر، ایبٹ آباد 31، مالم جبہ17 اور بنوں میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
پیر کو مانسہرہ کی تحصیل بالاکوٹ میں موسلادھار بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی جہاں گاؤں مانگلی میں 8 سال کے بچے کے ساتھ حادثہ پیش آیا جو برساتی نالے میں ڈوب گیا، بچے کی تلاش جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد ،پنجاب ،خیبر پختو نخوا، اور کشمیر میں بارشوں کا امکان ہے۔
اسی طرح دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، ہنگو، کرم، کوہاٹ، وزیرستان، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، پشاور اور مردان میں بارش کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارکھان، کوہلو، موسیٰ خیل، ڈیرہ بگٹی، لورالائی اور ژوب میں بارش کی توقع ہے۔ کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں بارش کا امکان ہے،جبکہ گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ آزاد کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔
دوسری جانب پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان میں حالیہ مون سون کے دوران حادثات میں 10 افرادجاں بحق اور 7 زخمی ہوئے۔

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 19 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- a day ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 21 hours ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 2 days ago

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- a day ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- a day ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- a day ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 2 days ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 2 days ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- a day ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 21 hours ago









