بھارتی سپانسرڈ پراکسیز کے خلاف فیصلہ کن اور جامع کارروائیاں جاری رکھنا ناگزیر ہے ،فیلڈ مارشل
کانفرنس کے شرکا نے عزم کیا کہ ہمارے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ، پاکستان کے عوام کا تحفظ اور سلامتی مسلح افواج کی اولین ترجیح ہے۔


راولپنڈی: پاک فوج کے سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارتی حمایت یافتہ اور سپانسرڈ پراکسیز کے خلاف ہر سطح پر فیصلہ کن اور جامع کارروائیاں جاری رکھنا ناگزیر ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری) کے زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میںبھارتی سپانسرڈ پراکسیوں کے ہاتھوں حالیہ دہشت گردانہ حملوں میں شہید ہونے والوں کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
دوران کانفرنس فورم نے دہشت گرد پراکسیوں کے خلاف فورسز کی حالیہ کامیابیوں کا جائزہ لیا۔
کانفرنس کے شرکا نے عزم کیا کہ ہمارے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ، پاکستان کے عوام کا تحفظ اور سلامتی مسلح افواج کی اولین ترجیح ہے،شرکا نے اس بات پر زور دیا کہ بھارتی حمایت یافتہ اور سپانسرڈ پراکسیز کے خلاف ہر سطح پر فیصلہ کن اور جامع کارروائیاں جاری رکھنا ناگزیر ہے۔
دوران کانفرنس شرکا نے کہا کہ پہلگام واقعے میں واضح شکست کے بعد، بھارت اب فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی پراکسیز کے ذریعے اپنے مذموم ایجنڈے کو مزید آگے بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق فیلڈ مارشل نے وزیر اعظم پاکستان کے ہمراہ ایران، ترکیہ ، آذربائیجان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حالیہ کامیاب دوروں پر پاکستان کے فعال سفارتی کردار کی تفصیلات سے فورم کو آگاہ کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فورم کو فیلڈ مارشل کے تاریخی اور منفرد دورہ امریکا کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔
دورہ امریکا کے دوران اعلیٰ سطحی امریکی قیادت کو پاکستان کا دو طرفہ معاملات، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر پاکستان کا بامقصد مؤقف براہِ راست پیش کیا گیا۔
دوران کانفرنس شرکا نے مشرق وسطیٰ اور ایران کی حالیہ پیش رفت کے تناظر میں، داخلی و خارجی سلامتی کے اُمور کا تفصیلی جائزہ لیا ، جس میں طاقت کے استعمال کے بڑھتے ہوئے عالمی رجحان کو بحثیت ایک ترجیحی پالیسی ٹول کے طور پر استعمال کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔
بھارتی فوج کے بے بنیاد الزامات پر نوٹس لیتے ہوئے آرمی چیف نے کہا: ’ واضح دو طرفہ فوجی محاذ آرائی میں تیسرے فریق کو شامل کرنا بلاک سیاست کی ایک غیر سنجیدہ کوشش ہے، جس کا مقصد بھارت کو خود ساختہ سکیورٹی فراہم کرنے والا کردار ظاہر کر کے اس خطے میں فوائد سمیٹنا ہے، جو بھارتی بالادستی کی خواہشات اور ہندوتوا انتہا پسندی سے واضح طور پر بدظن ہو رہا ہے۔
دوران کانفرنس شرکاکوجنگ کی بدلتی ہوئی نوعیت اور ابھرتے ہوئے خطرات کے پیش نظر پاک فوج کی حکمت عملی اور جدتوں کے بارے میں بریف کیا گیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ٹرائی سروسز ہم آہنگی کو مزید مضبوط کرنے میں پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کی قیادت کو بھی سراہا۔
کانفرنس کے اختتام پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملک کو درپیش تمام خطرات کے خلاف پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 7 minutes ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

