Advertisement
پاکستان

فتنہ الہندوستان کی جانب سے قتل 9 پنجابی مسافروں کی نعشیں آبائی علاقوں کو روانہ

 شہید کیے جانے والوں کا تعلق، لاہور، گجرات ، خانیوال، گوجرانولہ، لودھراں، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ سے ہے، کمشنر ڈی جی خان

GNN Web Desk
شائع شدہ 23 days ago پر Jul 11th 2025, 12:58 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
فتنہ الہندوستان  کی جانب سے قتل 9 پنجابی مسافروں کی نعشیں  آبائی علاقوں کو روانہ

بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کی جانب سے شناخت کر کے قتل کیے جانے والے 9 پنجابی مسافروں کی نعشیں بلوچستان پنجاب سرحد پر وصول کر کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں۔

کمشنر ڈی جی خان اشفاق احمد کے مطابق ضلع ژوب میں بسوں سے اتار کر بے دردی سے شہید کیے جانے والوں کی میتوں کو ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد عثمان خالد نے کمانڈنٹ اسد چانڈیہ کے ساتھ وصول کیا جس کے بعد میتوں کو ان کے آبائی علاقوں کی طرف روانہ کردیا گیا ہے۔ شہید کیے جانے والوں کا تعلق، لاہور، گجرات، خانیوال، گوجرانولہ، لودھراں، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ سے ہے۔

انتظامیہ نے بتایا کہ 2 بھائی جابر اور عثمان کا تعلق لودھراں کی تحصیل دنیاپور سے تھا، دونوں بھائی اپنے والد کے جنازے میں شرکت کے لیے بلوچستان سے آ رہے تھے، ان کو گھر کی خواتین اور بچوں کے سامنے بس سے اتارا اور پہاڑوں پر لے جا کر قتل کردیا، اب ایک گھر سے تین جنازے ایک ساتھ اٹھیں گے۔

محمد عرفان کا تعلق ڈی جی خان، صابر گوجرانوالہ، محمد آصف مظفرگڑھ اور غلام سعید کا تعلق خانیوال سے تھا، محمد جنید کا تعلق لاہور، محمد بلال کا اٹک اور بلاول کا تعلق گجرات سے تھا۔

صابر بلوچستان میں پکوان سینٹر پر کام کرتا تھا، وہ گھر کا واحد کفیل اور 15 سال سے بلوچستان میں کام کر رہا تھا جب کہ صابر کے 4 بچے ہیں اور بڑے بیٹے کی عمر 14 سال ہے، مقتولین میں گوجرانوالہ کا صابر بھی شامل ہے جو واہنڈو کے علاقے صائب کا رہائشی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق ڈیرہ غازی خان بارڈر ملٹری پولیس لاشوں کو آبائی علاقے تک پہنچائے گی۔

واضح رہے کہ 10 اور 11 جولائی کی درمیانی شب فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے کوئٹہ سے لاہور جانے والی دو مسافر بسوں میں سوار کم از کم 9 مسافروں کو شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد اغوا کیا اور پھر گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

اس حملے کی ذمہ داری فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والی کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی تھی، تنظیم کے ترجمان نے کہا کہ انہوں نے موسیٰ خیل مکھتر اور خجوری کے درمیان شاہراہ کو بند کرنے کے بعد ان 9 مسافروں کو قتل کیا۔

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کوئٹہ سے پنجاب آنے والی بس پر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی اور بے گناہ مسافروں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

Advertisement
اسلام آباد ا سمیت ملک کے  مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد ا سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

  • 4 hours ago
 وفاقی حکومت کا غیر رجسٹرڈ عازمین سے بھی حج درخواستیں وصول کرنےکا فیصلہ

 وفاقی حکومت کا غیر رجسٹرڈ عازمین سے بھی حج درخواستیں وصول کرنےکا فیصلہ

  • 8 minutes ago
ایف پی ایس سی نے سی ایس ایس 2026 شیڈول کا ایڈوانس پبلک نوٹس جاری کر دیا

ایف پی ایس سی نے سی ایس ایس 2026 شیڈول کا ایڈوانس پبلک نوٹس جاری کر دیا

  • an hour ago
 بلوچستان کے 7 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات آج ہوں گے

 بلوچستان کے 7 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات آج ہوں گے

  • 4 hours ago
ایرانی صدر  ڈاکٹر مسعود پزشکیان وزیر اعظم ہاؤس آمد، مسلح افواج کی طرف سے گارڈ آف آنر پیش

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان وزیر اعظم ہاؤس آمد، مسلح افواج کی طرف سے گارڈ آف آنر پیش

  • 2 hours ago
ملک کے بیشتر علاقوں میں کل سے تیز ہواؤں اور بارشوں کے سلسلے کی پیش گوئی

ملک کے بیشتر علاقوں میں کل سے تیز ہواؤں اور بارشوں کے سلسلے کی پیش گوئی

  • 4 hours ago
یوکرین کا روس کی  آئل ریفائنری سمیت کئی فوجی تنصیبات  پر بڑا حملہ

یوکرین کا روس کی آئل ریفائنری سمیت کئی فوجی تنصیبات پر بڑا حملہ

  • 4 hours ago
صدرٹرمپ کے بیانات کے بعدبھی بھارتی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہ آئی

صدرٹرمپ کے بیانات کے بعدبھی بھارتی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہ آئی

  • 4 hours ago
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ شرمین حنا  کا  شوہر عمار احمد  سے علیحدگی کا اعلان

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ شرمین حنا کا شوہر عمار احمد سے علیحدگی کا اعلان

  • 2 hours ago
پاکستان اور ایران کے درمیان سالانہ تجارت 8 ارب ڈالر تک پہنچنے کا ہدف مقرر

پاکستان اور ایران کے درمیان سالانہ تجارت 8 ارب ڈالر تک پہنچنے کا ہدف مقرر

  • 2 minutes ago
دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز  نے  پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دیدی

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دیدی

  • 5 hours ago
بنوں:پولیس چوکی  پر دہشتگرد وں کا حملہ ، ایک اہلکار شہید ، 3 دہشت گرد جہنم واصل

بنوں:پولیس چوکی پر دہشتگرد وں کا حملہ ، ایک اہلکار شہید ، 3 دہشت گرد جہنم واصل

  • 3 hours ago
Advertisement