Advertisement
تجارت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر تیزی، انڈیکس میں 1200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 37 ہزار کی سطح عبور کرگیا

GNN Web Desk
شائع شدہ a month ago پر Jul 16th 2025, 11:47 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں  ایک بار پھر تیزی، انڈیکس میں 1200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں منگل کے روز مندی کے بعد بدھ کو ایک بار پھر تیزی دیکھنے میں آئی، اور کاروبار کے آغاز پر ہی کے ایس ای 100 انڈیکس 1,270 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 137,000 کی سطح عبور کرگیا۔

صبح 10 بجے تک کے ایس ای 100 انڈیکس 1,271.44 پوائنٹس یا 0.94 فیصد اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 37 ہزار 211.31 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

کاروباری سرگرمیوں میں سب سے زیادہ خریداری توانائی کے شعبے میں دیکھی گئی، جن میں آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں، ریفائنری اور پاور جنریشن کے ادارے شامل ہیں۔ بڑے اسٹاکس جیسے اے آر ایل، ایم اے آر آئی، حبکو، پی او ایل، ایس این جی پی ایل، ایس ایس جی سی اور وافی سبز نشان میں ٹریڈ کرتے رہے۔

یاد رہے کہ منگل کے روز اسٹاک مارکیٹ میں شدید اتار چڑھاؤ رہا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کے حصول کی غرض سے فروخت کے دباؤ کے باعث مارکیٹ منفی زون میں بند ہوئی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 562.67 پوائنٹس یا 0.41 فیصد کی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 35 ہزار 940 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

بدھ کو تیزی کی اس واپسی نے سرمایہ کاروں کو اعتماد بحال کرنے کا موقع فراہم کیا ہے اور تجزیہ کار اس رجحان کو توانائی اور بڑی کمپنیوں کے مثبت نتائج سے جوڑ رہے ہیں۔

Advertisement
لاہور پولیس نے علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کو گرفتار کرنے کی تصدیق کر دی

لاہور پولیس نے علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کو گرفتار کرنے کی تصدیق کر دی

  • 24 منٹ قبل
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں آپریشنز اور امدادی  سرگرمیوں کی براہ راست نگرانی کررہا ہوں،علی امین

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں آپریشنز اور امدادی سرگرمیوں کی براہ راست نگرانی کررہا ہوں،علی امین

  • 12 گھنٹے قبل
این ڈی ایم اے کا کراچی اور حیدرآباد میں شدید بارش کا الرٹ

این ڈی ایم اے کا کراچی اور حیدرآباد میں شدید بارش کا الرٹ

  • 11 گھنٹے قبل
نیتن یاہو کی غزہ پر مکمل فوجی کنٹرول برقرار رکھنے کی دھمکی

نیتن یاہو کی غزہ پر مکمل فوجی کنٹرول برقرار رکھنے کی دھمکی

  • 11 گھنٹے قبل
علیمہ خان کا بیٹے کے اغوا کا دعویٰ، چار مسلح افراد پر الزام

علیمہ خان کا بیٹے کے اغوا کا دعویٰ، چار مسلح افراد پر الزام

  • 11 گھنٹے قبل
کراچی میں بارش کے باعث  100 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی تاحال بحال نہ ہوسکی

کراچی میں بارش کے باعث 100 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی تاحال بحال نہ ہوسکی

  • 2 منٹ قبل
پاکستان تحریک انصاف کا  ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے اور میدان خالی نہ چھوڑنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کا ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے اور میدان خالی نہ چھوڑنے کا فیصلہ

  • 12 گھنٹے قبل
جنوبی افریقا نے2027 کے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے وینیوز کا اعلان کر دیا

جنوبی افریقا نے2027 کے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے وینیوز کا اعلان کر دیا

  • 21 منٹ قبل
چینی وزیر خارجہ کی وزیراعظم، صدر اور اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں، باہمی تعلقات پر گفتگو

چینی وزیر خارجہ کی وزیراعظم، صدر اور اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں، باہمی تعلقات پر گفتگو

  • 12 گھنٹے قبل
پرائیڈ آف پرفارمنس اعزاز حاصل کرنے والے قوال  شیر میانداد نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

پرائیڈ آف پرفارمنس اعزاز حاصل کرنے والے قوال  شیر میانداد نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

  • 13 گھنٹے قبل
قومی  کپتان محمد رضوان کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں ایکشن کے لیے تیار

قومی کپتان محمد رضوان کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں ایکشن کے لیے تیار

  • 12 گھنٹے قبل
امریکا نے غیر ملکی ٹرک ڈرائیوروں کے  ویزےروک دیئے

امریکا نے غیر ملکی ٹرک ڈرائیوروں کے ویزےروک دیئے

  • 9 منٹ قبل
Advertisement