Advertisement
پاکستان

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو ایریا میں خوفناک آتشزدگی، ریسکیو آپریشن جاری

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق بروقت کارروائی سے آگ بجھا دی گئی ہے اور  کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jul 16th 2025, 11:50 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو ایریا میں خوفناک آتشزدگی، ریسکیو آپریشن جاری

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو ایریا میں خوفناک آتشزدگی کے بعد ریسکیو آپریشن  کے ذریعے آگ پر قابو پالیا گیا۔

ریسکیو  1122 کے مطابق لاہور ائیرپورٹ کے کارگو ایریا میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جس کے بعد ریسکیو 1122 کو فوری طور پر اطلاع دی گئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق آگ کارگو ایریا میں لگی جس کے باعث وہاں ہنگامی صورت حال پیدا ہو گئی۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمرجنسی وہیکلز فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، جہاں ریسکیو اہلکاروں نے  آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔ ابتدائی طور پر ریسکیو کی 8 گاڑیاں موقع پر روانہ کی گئیں تاکہ آگ پر قابو پایا جا سکے اور کسی ممکنہ نقصان کو روکا جا سکے۔

حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے آپریشن کے دوران صورتحال کی مسلسل نگرانی کی گئی۔

دوسری جانب پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بروقت کارروائی سے آگ بجھا دی گئی ہے اور  کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ لگنے کا واقعہ آپرن ایریا سے ایک کلومیٹر دُور پیش آیا۔

بیان کے مطابق پی آئی اے اور مینزیز شیڈز کو احتیاط کورڈن کیا گیا ہے۔ آگ بجھانے کی کارروائی میں ریسکیو 1122 اور پاک فضائیہ کی گاڑیاں بھی شامل ہوئیں جب کہ ایئرپورٹ منیجر، سی او او اور دیگر افسران موقع پر موجود رہے۔ اس دوران ایئرپورٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری رہا۔

Advertisement
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 3 days ago
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 2 days ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • a day ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • a day ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • a day ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 3 days ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • a day ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • a day ago
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 2 days ago
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 2 days ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • a day ago
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 days ago
Advertisement