پاکستان سے محبت کشمیریوں کے خون میں دوڑتی ہے، پاکستان کشمیریوں کی امیدوں، آرزوؤں اور قربانیوں کا مرکز ہے،وزیر اعظم آزاد کشمیر


مظفر آباد: 19جولائی1947 کشمیریوں کا پاکستان سے یوم الحاق کا دن ہے ہر سال کی طرح اس سال بھی کشمیری اسی عہد کی تجدید کرتے ہوئے آج یوم الحاق پاکستان منا رہے ہیں۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نےاپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ بھارت کی 10لاکھ فوج کی درندگی کشمیریوں کے عزم کو توڑنے میں ناکام رہی، وقت گزرنے کیساتھ کشمیریوں کے جذبہ آزادی میں اضافہ ہوا۔
شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ آج کشمیریوں کی تیسری نسل بھی حق خوداردیت کیلئے پرعزم ہے، حکومت، پاکستان کے عوام کشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔
دوسری جانب وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان سے محبت کشمیریوں کے خون میں دوڑتی ہے، پاکستان کشمیریوں کی امیدوں، آرزوؤں اور قربانیوں کا مرکز ہے، بھارت کشمیریوں کی پاکستان سے محبت سے خائف ہے۔
واضح رہے کہ 19 جولائی 1947 کو کشمیریوں کے حقیقی نمائندوں نے سری نگر کے علاقے آبی گزر میں سردار محمد ابراہیم خان کی رہائش گاہ پر آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے اجلاس کے دوران جموں کشمیر کے پاکستان سے الحاق کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی تھی۔
اس تاریخی قرارداد میں ریاست جموں و کشمیر کی پاکستان کے ساتھ مذہبی، جغرافیائی، ثقافتی اورتہذیبی قربت اور لاکھوں کشمیری مسلمانوں کی امنگوں کے پیش نظر مملکت خداداد کیساتھ اسکے الحاق پر زور دیا گیا ہے۔
بعد ازاں یہ قرار داد 14 اور 15 اگست کو تقسیم برصغیر کے منصوبے کے تحت پاکستان اور بھارت کی صورت میں دو خودمختار ریاستوں کی تشکیل سے تقریباً ایک ماہ قبل منظور ہوئی تھی۔
بھارت کی چیرہ دستیوں کے باوجود کشمیری عوام کا لحاق پاکستان کا خواب زندہ و جاوید ہے ۔ وہ اپنے 19جولائی1947 کے عہد پر قائم و دائم ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے بےگھر صنعتی ورکرز کیلئے نئے تعمیر شدہ 720 فلیٹس کی قرعہ اندازی کر دی
- ایک دن قبل

پاکستان،روس کا باہمی تعاون کومزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار
- 17 گھنٹے قبل
این ڈی ایم اے نے غزہ کے لئے امدادی سامان کی ایک اورکھیپ روانہ کردی
- 14 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی 20 دسمبر سے بارشوں کی پیشگوئی
- 13 گھنٹے قبل

مسیحی برادری کی موجیں، صوبائی حکومت نےکرسمس پر اضافی چھٹی کا اعلان کر دیا
- ایک دن قبل

انڈر19 ایشیا کپ: پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 70 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا اضافہ، چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر
- 16 گھنٹے قبل

سڈنی حملہ آور ساجداکرم کا تعلق بھارت کے شہر حیدرآباد سے تھا، بھارتی میڈیا خود حقائق سامنے لے آیا
- 2 دن قبل
بونڈی بیچ حملے میں ہلاک افراد کی تدفین کا آغازکر دیا گیا
- 16 گھنٹے قبل

بلوچستان:ضلع بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.1 ریکارڈ
- 15 گھنٹے قبل
چین میں پاک بحریہ کی چوتھی ہنگورکلاس آبدوز غازی کی لانچنگ تقریب، ایک اور سنگ میل عبور
- 12 گھنٹے قبل

دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے، ہر قسم کی معاونت روکنے کیلئے ٹھوس عالمی اقدامات ناگزیر ہیں،دفتر خارجہ
- 2 دن قبل









