کشمیریوں کی قربانیاں آج دنیا بھر میں قربانی کی مثال بن چکی ہیں،حق خودارادیت ملنے تک کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رہے گی، صدر مملکت


اسلام آباد: جموں کشمیر کے یوم الحاق پاکستان کے موقع پر صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی پیغام جاری کئے ہیں۔
صدر مملکت
صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی فوج کی سفاکیت کشمیریوں کے عزم کو توڑنے میں ناکام رہی۔
اپنے بیان میں صدرزرداری نے کہا کہ 19 جولائی 1947 کو کشمیریوں نے پاکستان کے ساتھ الحاق کی قرارداد منظور کی، یومِ الحاق کشمیریوں کی پاکستان سے فطری رشتے کی علامت ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نےمزید کہا کہ کشمیریوں کی قربانیاں آج دنیا بھر میں قربانی کی مثال بن چکی ہیں،حق خودارادیت ملنے تک کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رہے گی، انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد رائیگاں نہیں جائے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف
یوم الحاق پاکستان پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 19 جولائی1947 کو کشمیری عوام نے پاکستان سے الحاق کی قرارداد منظور کی، ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے 10 لاکھ فوجی بھی کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو نہ دبا سکے۔
اپنے پیغام میں شہباز شریف نے مزیدکہا کہ کشمیریوں کی تیسری نسل بھی حق خودارادیت کے لیے پرعزم ہے، دہائیوں پر محیط جدوجہد کشمیریوں کے جذبہ حریت کا ثبوت ہے، مسئلہ کشمیر کا پُرامن حل ہی خطے کے امن کی ضمانت ہے۔
خیال رہے کہ 19 جولائی 1947 کشمیریوں کا پاکستان سے یوم الحاق کا دن، کشمیری اسی عہد کی تجدید کرتے ہوئے آج یوم الحاق پاکستان منا رہے ہیں۔
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 13 گھنٹے قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 14 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 13 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 10 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 13 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 13 گھنٹے قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 دن قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 12 گھنٹے قبل





