پشاور ہائی کورٹ نے مخصوص نشستوں پر حلف برداری کے لیے گورنر کے پی کو نامزد کر دیا
اپوزیشن جماعتوں نے مخصوص نشستوں پر اراکین کی حلف برداری کسی فرد کو نامزد کرنے کی درخواست دائر کی تھی


پشاور ہائی کورٹ میں اپوزیشن کی درخواست پر مخصوص نشستوں پر حلف برداری کے لیے گورنر کے پی کو نامزد کر دیا۔
اپوزیشن جماعتوں نے مخصوص نشستوں پر اراکین کی حلف برداری کسی فرد کو نامزد کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔
رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ کے پاس جمع کرائی گئی درخواست کے پی اسمبلی کی اپوزیشن جماعتوں پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔
ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پختونخوا نے اس حوالے سے بتایا کہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مخصوص نشستوں پر کے پی اسمبلی میں منتخب ارکان سے حلف نہیں لیا گیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ مخصوص نشستوں پر اراکین کی حلف برداری کے لیے کسی کو نامزد کریں۔
چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے اپوزیشن کی درخواست پر مخصوص نشستوں پر اراکین کی حلف برداری کے لیے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو نامزد کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کا آج ہونے والا اجلاس تقریباً ڈھائی گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا تاہم اسپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت اجلاس شروع ہوتے ہی پی ٹی آئی رکن شیر علی آفریدی نے کورم کی نشاندہی کر دی جس پر اسپیکر نے اجلاس 24 جولائی تک ملتوی کر دیا۔
کے پی اسمبلی کا اجلاس ملتوی ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کے پی ڈاکٹر عباد اللہ کا کہنا تھا صوبے کو نابالغ سیاسی لوگوں کے حوالے کر دیا گیا ہے، آج مخصوص نشستوں پر اراکین کا حلف نہ لیکر غیر آئینی اور غیر قانونی کام کیا گیا، ہم آج ہی پشاور ہائیکورٹ میں اس حوالے سے درخواست دائر کریں گے اور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سے درخواست کریں گے کہ آج ہی کسی فرد کو مخصوص نشستوں پر حلف لینے کے لیے نامزد کریں۔

"جماعت اسلامی کا میئر کراچی پر کڑا وار: کارکردگی صفر، دعوے بلند
- 4 گھنٹے قبل

9 مئی کے اشتہاری قانون کے کٹہرے میں لائے جائیں گے: عظمیٰ بخاری
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف سیلاب متاثرہ علاقوں کی براہِ راست نگرانی کر رہے ہیں، عطا تارڑ
- 2 گھنٹے قبل

ژوب اور گردونواح میں 4.5 شدت کا زلزلہ، کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں
- 5 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بیٹوں کی گرفتاری، 9 مئی حملہ کیس میں اہم پیش رفت
- 5 گھنٹے قبل

دوسرا لڈو کیوں نا دیا؟ بھارتی شہری نے لڈو تنازع پر وزیر اعلی ہیلپ لائن پر شکایت کرا دی
- 6 گھنٹے قبل
ایوی ایشن جرنلسٹس کے اعزاز میں ظہرانہ ، پیپلز یونٹی کا پی آئی اے کے دفاع کا عزم
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے نجی اسپتالوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لازمی قرار دے دیے
- 4 گھنٹے قبل

سابق سری لنکن صد ر کو جیل بھیجے جانے کے اگلے ہی روز ہسپتال منتقل کر دیا گیا
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند، سیلاب کا خدشہ ، ترجمان پی ڈی ایم اے
- 5 گھنٹے قبل
ضمنی انتخابات : پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا مشترکہ امیدواروں پر اتفاق
- 5 گھنٹے قبل

بھارت سے برابری کی بنیاد پر بات ہوگی، بھیک نہیں مانگیں گے: چیئرمین پی سی بی
- 3 گھنٹے قبل