خیبرپختونخوا ، اپوزیشن لیڈر عباداللہ کا حلف برداری اجلاس ملتوی کرنے پر عدالت جانے کا اعلان
چیف جسٹس کے پاس اختیار ہے کہ آرٹیکل 255بی کے تحت وہ کسی کو منتخب کرلیں یاخود حلف لے لیں، اپوزیشن لیڈر


خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عباداللہ نے حکومت کی جانب سے حلف برداری اجلاس میں کورم کی نشاندہی اور اجلاس ملتوی کرنے پر عدالت جانے کا اعلان کردیا ہے۔
اپوزیشن لیڈر ڈاکٹرعباداللہ نے کہا کہ غیرآئینی کام کے لیے رات 12 بجے بھی سیشن بلاتے ہیں، سیاسی نابالغ 12 سال سے خیبرپختونخوا میں بیٹھے ہیں، پی ٹی آئی نے گورننس اور دیگرچیزوں میں تباہی کی، اب پی ٹی آئی والے اسمبلی کے ساتھ بھی کھلواڑ کر رہے ہیں، یہ چاہتے ہیں سیاسی سپیس کسی اور کے حوالے نہ کرو۔
ڈاکٹر عباداللہ کا کہنا تھا کہ قیدی نمبر 804ہے یا پتہ نہیں 420 ہے، اگرحلف برداری ابھی نہیں ہوئی تو شام کو یا کل ہوجائے گی، ایک سال سے سینیٹ میں خیبرپختونخوا صوبے کی نمائندگی نہیں ہے، 50 فیصد خواتین کی نمائندگی نہیں ہے، ایوان میں اقلیتوں کی نمائندگی نہیں ہے اور یہ حلف نہیں لے رہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا سیاسی نابالغوں کے ہاتھوں میں ہے، آئینی کام میں تاخیر کی جارہی ہے، کورم پورا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے، یہ کہہ رہے تھے دوتہائی اکثریت ہے لیکن کورم بھی پورا نہیں کرسکے، یہ کہاں کی جمہوریت ہے؟ سینٹ الیکشن ضرور ہوں گے۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہم چیف جسٹس کو درخواست دے رہے ہیں، چیف جسٹس کے پاس اختیار ہے کہ آرٹیکل 255بی کے تحت وہ کسی کو منتخب کرلیں یاخود حلف لے لیں۔
علاوہ ازیں خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرنے پر اپوزیشن کا اہم اجلاس شروع ہو گیا ہے ، اپوزیشن لیڈر اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں پیپلز پارٹی، ن لیگ، جے یو آئی اور دیگر پارٹیوں کے نمائندے شریک ہیں، اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔

پی ایس ایل 12 کا افتتاحی میچ پشاور میں کھیلا جائے گا، چیئرمین پی سی بی کا اعلان
- 9 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل

متروکہ وقف املاک بورڈ کے 359ویں اجلاس کا دوسرا روز، 13 اہم ایجنڈا آئٹمز زیر بحث
- 4 دن قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان
- 3 دن قبل

پاکستانی وزیر مصدق ملک سے باضابطہ دوطرفہ بات چیت نہیں ہوئی: بھارتی وزیر ثقافت
- 14 گھنٹے قبل

پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا گیا، رضوان، امام، صائم اور شان مسعود جگہ بنا نے میں ناکام
- 2 دن قبل

جینسن ہوانگ امریکی ٹیک کمپنی اینوڈیا کے دوبارہ سی ای او تعینات
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
- 3 دن قبل

ملائیشیا کا پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
- 10 گھنٹے قبل

الزامات کی بجائے خطے کے مسائل کوحل کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک کی نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو
- 3 دن قبل

پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ایلانگ اسٹرائیک تھری پبی میں اختتام پذیر
- 3 دن قبل

دلجیت دوسانجھ کا منیر نیازی کے اشعار سے ناقدین کو جواب
- 10 گھنٹے قبل




