پیپلز پارٹی کی 4 خواتین اور ایک اقلیتی رکن نے حلف لیا عوامی نیشنل پارٹی کی دو اور پی ٹی آئی پی کی 1 خاتون رکن نے بطور رکن صوبائی اسمبلی حلف لیا۔


پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا۔
تفصیلات کے مطابق مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کی تقریب حلف برداری میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سینیٹ کے منتخب 25اراکان سے حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی جس میں امیر مقام ، اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد،مولانا لطف الرحمان، صدر محمد علی باچا، رضا اللہ چغرمٹی، ایم پی اے ملک طارق ،ایم پی جلال خان شریک ہوئے۔
تقریب میں، 25 مخصوص نشستوں میں سے 21 خواتین اور 4 اقلیت کے شامل ہیں، جے یو آئی کی 7 خواتین اور 2 اقلیتی اراکین نے حلف اٹھا لیا، مسلم لیگ نون کی 7خواتین اور ایک اقلیتی رکن نے بطور رکن صوبائی اسمبلی حلف اٹھالیا۔
اسی طرح پیپلز پارٹی کی 4 خواتین اور ایک اقلیتی رکن نے حلف لیا عوامی نیشنل پارٹی کی دو اور پی ٹی آئی پی کی 1 خاتون رکن نے بطور رکن صوبائی اسمبلی حلف لیا۔
اس سے قبل چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف برداری کے لیے نامزد کیا تھا۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر حلف برداری کے لیے اپوزیشن جماعتوں نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ کے پاس جمع کرائی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ مخصوص نشستوں پر پختونخوا اسمبلی میں منتخب ارکان سے حلف نہیں لیا گیا، چیف جسٹس حلف برداری کے لیے کسی کو نامزد کریں۔
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 days ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- a day ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- an hour ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 13 minutes ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 20 hours ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- a day ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 33 minutes ago

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 days ago
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- a day ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- a day ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- a day ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago






