تنظیم نے بھارتی یومِ آزادی 15 اگست کو واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے باہر ریلی کا اعلان کر دیا


واشنگٹن میں بھارتی یومِ آزادی کے موقع پر سکھ فار جسٹس کی جانب سے بڑا اعلان کردیا گیا۔
سکھوں کے حقوق کی آواز بلند کرنے والی تنظیم سکھ فار جسٹس کی جانب سے امریکا میں بھارتی یوم آزادی سے متعلق دبنگ اعلان کیا گیا ہے۔ تنظیم نے بھارتی یومِ آزادی 15 اگست کو واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے باہر ریلی کا اعلان کیا ہے۔
سکھ فار جسٹس بھارتی سفارتخانے کے سامنےبھارتی جھنڈے کو نذر آتش کرے گی۔ اس کے علاوہ تنظیم 17 اگست کو واشنگٹن ڈی سی میں خالصتان ریفرنڈم منعقد کرے گی ۔
سکھ فار جسٹس کے جنرل کونسلر گرپتونت سنگھ پنوں کے مطابق ’’واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانہ دہشت گرد سرگرمیوں کا گڑھ ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ 2047ء تک بھارت کے ٹکڑے ہو جائیں گے۔ کیا جے شنکر 15 اگست کو ترنگا بچانے واشنگٹن آئیں گے؟۔
سکھ برادری کی جانب سے عالمی سطح پر حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں اتحاد اور عزم کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ عالمی سطح پر مودی سرکار کے مسلمانوں اور سکھوں کے خلاف مظالم دنیا کے سامنے لائے جائیں۔

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 2 دن قبل

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 2 دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- ایک دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 گھنٹے قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 18 گھنٹے قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- ایک دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- ایک دن قبل

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 2 دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 19 منٹ قبل







