پنجاب اسمبلی:قائم مقام اسپیکر کا اپوزیشن کے 26معطل ارکان کو فوری بحال کرنے کا حکم
حافظ عبد الکریم کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام کے مسائل اب ایوان بالا میں مؤثر انداز میں اجاگر کیے جائیں گے،چیف وہپ


لاہور:قائم مقام اسپیکر پنجاب اسمبلی نے معطل کیے گئے اپوزیشن کے 26 ارکان کو فوری بحال کرنے کا حکم دے دیا۔
اجلاس کے دوران وزیرِ پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمان نے پوائنٹ آف آرڈر پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ان ارکان کی معطلی سے عوام کے حق نمائندگی پر ضرب پڑ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب بھی چاہتی ہیں کہ اپوزیشن ارکان کو اپنی نمائندگی کا موقع دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ قائم مقام اسپیکر صاحب آپ سے درخواست ہے کہ 26 معطل ارکان کی بحالی پر نظر ثانی کی جائے، اپوزیشن کے بغیر ایوان کا ماحول دل کو نہیں لگ رہا۔
چیف وہپ رانا محمد ارشد نے نقطہ اعتراض پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی وہ ختم نہیں ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ حافظ عبد الکریم کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام کے مسائل اب ایوان بالا میں مؤثر انداز میں اجاگر کیے جائیں گے۔

ٹرمپ کی ایک بار پھر طنزیہ انداز میں چین، روس اور شمالی کوریا پر کڑی تنقید
- 30 منٹ قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر بند، سرمایہ کاروں کا جوش برقرار
- 12 گھنٹے قبل

افغانستان نے سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں پاکستان کو 170 رنز کا ہدف دیا
- 12 گھنٹے قبل

کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکا،13 افراد جاں بحق، سابق ایم پی اے سمیت 35 افراد شدید زخمی
- 36 منٹ قبل

چین کی جنگ عظیم دوئم میں جاپان پر فتح کی یاد میں شاندار فوجی پریڈ کا انعقاد، وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت
- ایک گھنٹہ قبل

کمالیہ میں ہیڈسدھنائی کو بچانےکیلئےدریائے راوی پر مائی صفوراں بند کو توڑدیاگیا
- 44 منٹ قبل

معافی وہی مانگتا ہے جو غلطی کرے ، علی امین گنڈاپور
- 12 گھنٹے قبل

اڈیالہ جیل کے باہر سیاسی گہما گہمی، کارکنوں اور پولیس میں تلخ کلامی، علیمہ خان کی میڈیا سے جھڑپ
- 12 گھنٹے قبل

بیلجیئم فلسطین کو ریاست تسلیم کرے گا، اسرائیل پر 12 پابندیاں عائد کرنے کا اعلان
- 13 گھنٹے قبل
افغانستان میں زلزلے کی شدت 6، ہلاکتیں 1400 سے زائد، ہزاروں گھر تباہ
- 11 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا میں موسمیاتی تبدیلی کے لیے خود مختار کلائمیٹ ایکشن بورڈ کا قیام
- 12 گھنٹے قبل

بنوں میں ایف سی لائنز پر دہشتگردوں کا حملہ، 5 اہلکار شہید، 5 حملہ آور ہلاک
- 12 گھنٹے قبل