9 مئی کیسز میں مفروز حماد اظہر والد کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے
صدر مسلم لیگ ن، نواز شریف اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سینیئر سیاستدان میاں محمد اظہر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر طویل عرصے کی روپوشی کے بعد اپنے والد میاں محمد اظہر کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے اپنی رہائش گاہ پر پہنچ گئے۔ حماد اظہر 9 مئی کے مقدمات کے باعث کئی ماہ سے مفرور تھے، تاہم والد کے انتقال پر وہ منظر عام پر آ گئے۔
سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر کی نمازِ جنازہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ادا کی گئی، جس میں ملک کی معروف سیاسی، سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ ان کے صاحبزادے اور تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر بھی نماز جنازہ میں موجود تھے۔
نماز جنازہ میں صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر، سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری، حافظ فرحت عباس، فرخ جاوید، فردوس شمیم نقوی، شوکت بسرا، مہر واجد، ابوزر سلمان نیازی، میجر غلام سرور، برگیڈیئر مشتاق، سجاد وڑائچ، شیخ امتیاز، فواد چودھری، خواجہ احمد حسان اور جمشید اقبال چیمہ سمیت دیگر اہم شخصیات شریک ہوئیں۔سینئر وزیر مریم اورنگزیب دوبارہ میاں اظہر کی رہائشگاہ پہنچیں، مریم اورنگزیب گزشتہ رات بھی میاں اظہر کی رہائشگاہ گئی تھیں
مرحوم میاں اظہر ملک کے سینئر سیاستدان اور مختلف اہم عہدوں پر خدمات سرانجام دے چکے تھے۔ نماز جنازہ میں شریک افراد نے ان کی سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے ایصالِ ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
میاں محمد اظہر ایک سینئر سیاستدان اور سابق گورنر پنجاب رہ چکے ہیں۔ ان کے انتقال پر سیاسی رہنماؤں اور مختلف حلقوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف نے میاں محمد اظہر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ نواز شریف نے کہا کہ میاں اظہر کے والد اور ان کے والد میاں محمد شریف کے درمیان دیرینہ تعلق تھا، اللہ تعالیٰ میاں محمد اظہر کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر عطا کرے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی میاں محمد اظہر کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- 2 days ago
.jpg&w=3840&q=75)
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 days ago

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 2 days ago

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- 2 days ago
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 20 hours ago
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 21 hours ago

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- 2 days ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 15 hours ago
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 20 hours ago

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 2 days ago
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 20 hours ago

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
- 2 days ago






.webp&w=3840&q=75)
