چکن گونیا وائرس کی ایک بڑی عالمی وباء پھوٹنے کا خطرہ ، عالمی ادارہ صحت نےخبردار کر دیا
چکن گونیا اب تک دنیا کے 119 ممالک میں پایا جاچکا ہے، جس سے 5.6 ارب افراد کو خطرہ لاحق ہے


عالمی ادارہ صحت نے چکن گونیا وائرس کی ایک بڑی عالمی وبا پھوٹنے کا خطرہ ظاہرکرتے ہوئے خبردارکردیا۔
چکن گونیا ایک مچھر کے ذریعے پھیلنے والا وائرس ہے جو بخار اور شدید جوڑوں کے درد کا سبب بنتا ہے، اکثریہ انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے، بعض صورتوں میں یہ مہلک بھی ہو سکتا ہے۔
’’اے ایف پی‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ایچ اونے کہا ہے کہ وہی ابتدائی علامات نظر آ رہی ہیں جو دو دہائی قبل ایک بڑے وبائی پھیلاؤ سے قبل دیکھی گئی تھیں، اور اس بار وہ ایسی صورتحال کو دہرانا نہیں چاہتے۔
ڈبلیو ایچ او کی ماہر ڈیانا روہاس الواریز کا کہنا ہےکہ چکن گونیا ایک ایسا مرض ہے جس سے زیادہ لوگ واقف نہیں لیکن یہ اب تک دنیا کے 119 ممالک میں پایا جاچکا ہے، جس سے 5.6 ارب افراد کو خطرہ لاحق ہے۔ 2004 سے 2005 کے دوران چکن گونیا کی ایک بڑی وبا نے بحرِ ہند کے جزیروں کو متاثر کرنے کے بعد عالمی سطح پر نصف ملین سے زائد افراد کو متاثر کیا تھا۔
ڈیانا روہاس الواریز نے جنیوا میں پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ آج ڈبلیو ایچ او کو وہی پیٹرن دوبارہ ابھرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے، 2025 کے آغاز سے ری یونین، مایوٹ اور ماریشس میں چکن گونیا کی بڑی وبائیں رپورٹ ہو چکی ہیں، ری یونین کی ایک تہائی آبادی کے اس وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
روہاس الواریز کے مطابق 20 سال قبل کی طرح اس بار بھی وائرس علاقائی سطح پر دوسرے ممالک میں پھیل رہا ہے، جن میں مڈغاسکر، صومالیہ اور کینیا شامل ہیں جبکہ جنوبی ایشیا میں بھی وبائی سطح پر منتقلی جاری ہے،یورپ میں بھی اس وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جو بحرِ ہند کے جزیروں سے تعلق رکھتے ہیں،
فرانس میں مقامی سطح پر وائرس کی منتقلی کی تصدیق ہو چکی ہےجبکہ اٹلی میں بھی مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ واضح رہے کہ چکن گونیا کی علامات ڈینگی اور زیکا وائرس جیسی ہوتی ہیں اس لیے تشخیص میں مشکل پیش آ سکتی ہے۔

پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور نورین نیازی کو تحویل میں لینے کے بعد رہا کر دیا
- 5 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ کے ریٹائرڈچیف جسٹس کی پنشن اور مراعات میں کتنا اضافہ ہوا؟تفصیلات سینیٹ میں پیش
- 8 گھنٹے قبل
صوبائی حکومت نے 15 اگست کوعام تعطیل کا اعلان کر دیا
- 11 گھنٹے قبل

اپنی آزادی کا تحفظ کرنا جانتے ہیں،دشمن پانی کی ایک بوند بھی نہیں چھین سکتا،شہباز شریف
- 7 گھنٹے قبل

ٹیکساس میں جنرل اسٹور پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق،متعدد زخمی ،ملزم گرفتار
- 12 گھنٹے قبل

ملک دشمن عناصر پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوششیں کررہے ہیں،علی امین گنڈا پور
- 8 گھنٹے قبل

شہبازشریف کی حکومت کےپہلے16ماہ میں پاور سیکٹرکاگردشی قرضہ ایک ہزار65ارب روپےکم ہوگیا
- 11 گھنٹے قبل

امریکی ائیر پورٹ پر طیارہ لینڈنگ کے دوران دوسرے جہاز سے ٹکرا گیا
- 12 گھنٹے قبل

پنجاب کی تقسیم کی تجویز، قومی اسمبلی میں مغربی پنجاب کے قیام کا بل پیش
- 12 گھنٹے قبل

کالی آندھی نے شاہینوں کا بھرکس نکال دیا،295 رنز کےتعاقب میں بیٹرزکے ہاتھ پاؤں پھول گئے، 9 رنز پر 3 آؤٹ
- 10 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کی طرف سے سینیٹ نشستیں بڑھانے کا بل قومی اسمبلی میں پیش
- 11 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی کا جیل میں طبی معائنہ ،رپورٹ میں مکمل صحتیاب قرار
- 10 گھنٹے قبل