ترجمان کے مطابق، واقعے کے بعد پولیس ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے میں دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے


خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے سرحدی علاقے تختی خیل میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کی ایک چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، تاہم ایف سی اہلکاروں کی بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کے باعث حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ واقعے میں ایف سی کے 6 اہلکار زخمی ہو گئے۔
ترجمان بنوں پولیس عامر خان کے مطابق، دہشت گردوں نے اچانک چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا، تاہم ایف سی جوانوں نے فوری ردعمل دیتے ہوئے بھرپور مزاحمت کی، جس کے باعث حملہ آور فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔
زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر بنوں کے ملٹری کمبائنڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ترجمان کے مطابق، واقعے کے بعد پولیس ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے میں دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

گلیشیئرز پگھلنے سے گلگت بلتستان اور کشمیر کو خطرہ ہے، چیئرمین این ڈی ایم اے کی وارننگ
- 3 گھنٹے قبل

وفاقی کابینہ کا سیلاب متاثرین کیلئے کی ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

امریکی دوا PP-405: گنج پن کے علاج میں نہایت مفید
- ایک گھنٹہ قبل

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
- 4 گھنٹے قبل

ملک میں مون سون بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 650 سے تجاوز کر گئیں
- ایک گھنٹہ قبل

حمیرا اصغر کیس میں اہم پیشرفت، عدالت کا ماڈل کے مبینہ قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم
- 3 گھنٹے قبل

لاہور میں الیکٹرک ٹرام سروس کب شروع ہو گی ؟صوبائی حکومت نے بتادیا
- 2 گھنٹے قبل

ڈی چوک احتجاج: عدالت نے تین پی ٹی آئی ملزمان کو 4 ، 4 ماہ قید کی سزاسنا دی
- 3 گھنٹے قبل

لکی مروت :پولیس مقابلے میں گاڑیاں لوٹنے والے گینگ کے 4 ڈاکوجاں بحق
- ایک گھنٹہ قبل

وفاقی کابینہ کے بعد علی امین گنڈا پور کا بھی ایک مہینے کی تنخوا ہ سیلاب متاثرین کیلئے عطیہ کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے متنوع اورکیپٹل مارکیٹ ضروری ہے ، گورنر اسٹیٹ بینک
- ایک گھنٹہ قبل

وفاقی کابینہ کی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کے لیے وقف، وزیرِ اعظم کا بڑا اعلان
- 8 منٹ قبل