ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس ، وفاقی کابینہ کو توہینِ عدالت کا نوٹس بھیجنے کا معاملہ تعطل کا شکار
کیس مقرر نہیں تھا جس کو سنا گیا اور آرڈر ہوا، اب اس سے متعلق عدالتی آرڈر پر نوٹس کیسے بھجیں؟ رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ


ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی کابینہ کو توہینِ عدالت کا نوٹس بھیجنے کا معاملہ لٹک گیا۔
رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائی کورٹ سے وزیراعظم شہباز شریف اور وزرا کو توہینِ عدالت کا نوٹس بھیجنے کا معاملہ وقتی طور پر رک گیا ہے، رجسٹرار آفس ذرائع کے مطابق جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے آفس سے 16 جولائی کو نوٹ آیا تھا کہ وہ 21 جولائی کو سماعت کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے نوٹ سے پہلے ہفتہ وار روسٹر جاری ہو چکا تھا، اب اس میں ترمیم ہونا تھی اور پھر کاز لسٹ جاری ہونا تھی، ہم نے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی 21 جولائی کی سماعت کیلئے حوالے سے 16 جولائی کے بعد مجاز اتھارٹی کو نوٹ لکھا تھا، مجاز اتھارٹی کا جواب ابھی نہیں آیا، آئے گا تو ہی اس پر کچھ بتا سکیں گے۔
رجسٹرار آفس کے ذرائع کے مطابق کیس مقرر نہیں تھا جس کو سنا گیا اور آرڈر ہوا، اب اس سے متعلق عدالتی آرڈر پر نوٹس کیسے بھجیں؟ مجاز اتھارٹی سے اس حوالے سے رائے لیں گے۔
واضح رہے کہ عافیہ صدیقی کیس میں وزیر اعظم اور وزراء کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا گیا تھا اور عدالت نے 2 ہفتے میں وزیراعظم اور وزراء سے جواب جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

سلیبرٹیز کرکٹ میلے کا آغاز 12 اگست سے گڑھی شاہو ریلوے اسٹیشن گراؤنڈ میں ہو گا
- 31 منٹ قبل

اسحاق ڈارکی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات،دہشتگردی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال
- ایک گھنٹہ قبل

بطور چیف جسٹس آزاد،غیر جانبدار اور ایماندار جوڈیشل افسران کے ساتھ کھڑا ہوں، یحییٰ آفریدی
- 3 گھنٹے قبل

گھوٹکی: ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت کی گھر سے لاش برآمد
- ایک گھنٹہ قبل
مہنگاسونا ہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 گھنٹے قبل

بابوسرٹاپ:کلاؤڈ برسٹ میں جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی، 10 سے 12 افراد تاحال لاپتہ
- 3 گھنٹے قبل

سابق صوبائی وزیر اورسینئر سیاستدان حبیب الرحمان تنولی انتقال کر گئے
- 5 گھنٹے قبل

ڈھاکہ: سابق بنگلہ دیشی چیف جسٹس قتل کے مقدمے میں گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

جنرل ساحر شمشاد مرزا سے تاجک چیف آف جنرل اسٹاف کی جی ایچ کیو میں ملاقات
- 3 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی 28 سے 31 جولائی تک ملک کے بیشتر اضلاع میں مزید بارشوں کی پیشگوئی
- ایک گھنٹہ قبل

تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا،پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے سابق صدر ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل
- 4 گھنٹے قبل

صدر مملکت کی سعودی سفیرسے ملاقات، تجارت، معیشت، اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
- ایک گھنٹہ قبل