پائلٹ ممکنہ طور پر ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کر رہا تھا، مگر رفتار پر قابو نہ پا سکا اور طیارہ قابو سے باہر ہو کر گھومتا ہوا زمین سے جا ٹکرایا،عینی شاہدین


روم: اٹلی کے شمالی علاقے بریشیا میں ایک چھوٹا الٹرا لائٹ طیارہ مصروف ہائی وے پر گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے کے 75 سالہ پائلٹ سرجیو راوالیا اور ان کی 60 سالہ خاتون ساتھی این ماریا ڈی اسٹیفانو موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، یہ افسوسناک حادثہ فریچیا آر جی نامی طیارے کو پیش آیا، جو فضا سے اچانک نیچے آیا اور سڑک سے ٹکرا کر آگ کا گولہ بن گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق، پائلٹ ممکنہ طور پر ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کر رہا تھا، مگر رفتار پر قابو نہ پا سکا اور طیارہ قابو سے باہر ہو کر گھومتا ہوا زمین سے جا ٹکرایا۔
جبکہ حادثے کے دوران 2 گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی اور 2 ڈرائیور زخمی ہو گئے،مقامی حکام نے فوری طور پر فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں روانہ کیں، لیکن طیارہ مکمل تباہ ہو چکا تھا۔
دوسری جانب اطالوی قومی ایجنسی برائے فلائٹ سیفٹی نے حادثے کی مکمل تحقیقات کا اعلان کیا ہے، جب کہ بریشیا کے پبلک پراسیکیوٹر نے غیر ارادی قتل کے حوالے سے ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
طیارہ حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی، واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی 28 سے 31 جولائی تک ملک کے بیشتر اضلاع میں مزید بارشوں کی پیشگوئی
- ایک گھنٹہ قبل

تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا،پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے سابق صدر ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل
- 4 گھنٹے قبل

سابق صوبائی وزیر اورسینئر سیاستدان حبیب الرحمان تنولی انتقال کر گئے
- 5 گھنٹے قبل

سلیبرٹیز کرکٹ میلے کا آغاز 12 اگست سے گڑھی شاہو ریلوے اسٹیشن گراؤنڈ میں ہو گا
- 32 منٹ قبل

بطور چیف جسٹس آزاد،غیر جانبدار اور ایماندار جوڈیشل افسران کے ساتھ کھڑا ہوں، یحییٰ آفریدی
- 3 گھنٹے قبل

اسحاق ڈارکی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات،دہشتگردی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال
- ایک گھنٹہ قبل

صدر مملکت کی سعودی سفیرسے ملاقات، تجارت، معیشت، اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
- ایک گھنٹہ قبل

گھوٹکی: ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت کی گھر سے لاش برآمد
- ایک گھنٹہ قبل
مہنگاسونا ہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 گھنٹے قبل

ڈھاکہ: سابق بنگلہ دیشی چیف جسٹس قتل کے مقدمے میں گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

بابوسرٹاپ:کلاؤڈ برسٹ میں جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی، 10 سے 12 افراد تاحال لاپتہ
- 3 گھنٹے قبل

جنرل ساحر شمشاد مرزا سے تاجک چیف آف جنرل اسٹاف کی جی ایچ کیو میں ملاقات
- 3 گھنٹے قبل