عمران خان نے 9 مئی کیسز میں ضمانت منسوخی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
عمران خان کی طرف سے کہا گیا ہے کہ پولیس نے گرفتاری میں پانچ ماہ کی تاخیر کی، جو بدنیتی کو ظاہر کرتی ہے، اور اس تاخیر سے ثابت ہوتا ہے


پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد کیے جانے کے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔
سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں وفاقی حکومت اور تھانہ گلبرگ لاہور کے انسپکٹر عمران صادق کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر انہیں ضمانت پر رہا کیا جائے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ان مقدمات میں عمران خان کی مداخلت ممکن نہیں تھی کیونکہ وہ اس وقت نیب کی حراست میں تھے۔ درخواست میں یہ بھی مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مقدمات میں ثبوت کا فقدان ہے، پراسیکیوشن کے بیانات آپس میں تضاد کا شکار ہیں، جس سے کیس کی ساکھ مشکوک ہو جاتی ہے۔
عمران خان کی طرف سے کہا گیا ہے کہ پولیس نے گرفتاری میں پانچ ماہ کی تاخیر کی، جو بدنیتی کو ظاہر کرتی ہے، اور اس تاخیر سے ثابت ہوتا ہے کہ پولیس کا رویہ جانبدارانہ اور غیر پیشہ ورانہ تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے واقعات، بشمول جناح ہاؤس حملے، سے متعلق آٹھ مقدمات میں عمران خان کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی تھیں۔ یہ فیصلے جج منظر علی گل نے سنائے تھے۔

اسرائیلی فوج نےامدادی کشتی حنظلہ کو غزہ پہنچنے سے پہلے ہی روک دیا، سماجی کارکن اور عملہ اغواء
- 41 منٹ قبل

28 جولائی سے مون سون بارشوں کے پانچواں اسپیل شروع،پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
- 2 گھنٹے قبل

نشانِ حیدر پانے والے پہلے شہید کیپٹن محمد سرور کا 77واں یومِ شہادت آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
- 3 گھنٹے قبل

تھائی لینڈ، کمبوڈیاکے ساتھ جنگ بندی پر آمادہ
- 2 گھنٹے قبل

پیرو میں مسافر بس کھائی میں گر گئی، 18 افراد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کیس پر بیان کا غلط مطلب لیا گیا، اسحاق ڈار کی وضاحت
- 15 گھنٹے قبل

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، پاکستان چیمپئنز کی ویسٹ انڈیز کو49 رنز سے شکست
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان نے انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا
- 14 گھنٹے قبل

ملک بھر میں پولیو کیسز میں اضافہ، سندھ اور خیبر پختونخوا میں 3 نئے کیسز رپورٹ
- 2 گھنٹے قبل

راولپنڈی:موٹروے ایم ٹو بلکسر انٹر چینج کے قریب حادثے کا شکار، 7 افراد جاں بحق، 20 زخمی
- ایک گھنٹہ قبل

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے ترنول میں چھاپہ مار کر 25 من گدھے کا گوشت برآمد کرلیا
- 17 منٹ قبل

اٹلی سے روانہ ہونے والی امدادی کشتی ’حنظلہ‘ غزہ کے قریب پہنچ گئی
- 13 گھنٹے قبل