وزیراعظم اسٹارمر نے کہا کہ ستمبر میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے قبل فلسطینی ریاست کو مشروط طور پر تسلیم کرنے کا فیصلہ کر لیا جائے گا


برطانیہ فلسطین کو مشروط طور پر بطور ریاست تسلیم کرنے پر راضی ہوگیا ہے۔
برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے کابینہ کے ہنگامی اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر غزہ کی صورتحال میں تبدیلی نہ آئی تو برطانیہ ستمبر میں فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کر لے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر اسرائیل غزہ میں جنگ بندی، مغربی کنارے پر تسلط کا خاتمہ اور دو ریاستی حل کے لیے رضامند نہ ہوا، تو برطانیہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لے گا۔
غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 60 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، جن میں 18 ہزار سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔
وزیراعظم اسٹارمر نے کہا کہ ستمبر میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے قبل فلسطینی ریاست کو مشروط طور پر تسلیم کرنے کا فیصلہ کر لیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان کوئی برابری نہیں ہے اور برطانیہ حماس سے یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتا ہے۔ برطانوی وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ حماس کو جنگ بندی پر راضی ہونا چاہیے اور غزہ میں حکومت میں کوئی کردار ادا نہ کرنے پر آمادہ ہونا چاہیے۔
انہوں نے تسلیم کیا کہ فلسطینی عوام نے ناقابلِ بیان تکالیف برداشت کی ہیں، اور اب غزہ میں خوراک کی کمی کے ساتھ بھوکے بچوں کی حالت نے پورے عالمی ضمیر کو جگا دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ تکلیفیں اب ختم ہونی چاہئیں۔
وزیراعظم اسٹارمر نے کہا کہ ستمبر میں اسرائیل کے غزہ میں جنگ روکنے، انسانی امداد کی رسائی ممکن بنانے اور دو ریاستی حل کے لیے سنجیدہ اقدامات نہ کرنے کی صورت میں برطانیہ فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کر لے گا۔

امریکی صدر کی مودی کو بھارتی مصنوعات پر 25 فیصدر ٹیرف لگانے کی دھمکی
- 3 گھنٹے قبل

حکومت پاکستان کا فلسطین کے لیے فوری امدادی پیکج کا اعلان
- 14 گھنٹے قبل

وزیراعظم 30 اگست کو چین کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے
- 14 گھنٹے قبل

عوام کیلئے بڑا ریلیف، یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- ایک گھنٹہ قبل

روس میں 8.7 شدت کا طاقتور زلزلہ ریکارڈ، جاپان اور بحرالکاہل میں لیے سونامی وارننگ جاری
- 3 گھنٹے قبل

لاس اینجلس اولمپکس ، کرکٹ ٹیموں کے کوالیفائی کرنے کے طریقہ پر پاکستان اور نیوزی لینڈ کی تنقید
- 6 منٹ قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں مسئلہ جموں و کشمیر پر فوری اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ
- 2 گھنٹے قبل

لیجنڈ لیگ، گرین شرٹس کے خلاف کھیلنے سے انکاری بھارتی ٹیم کا سیمی فائنل میں پاکستان سے ٹاکرا
- 3 گھنٹے قبل

شرح سود میں کمی کا امکان، نئے مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا
- 3 گھنٹے قبل

پہلگام ، رافیل اور آپریشن مہادیو پر اپوزیشن کی تابڑ توڑ حملوں سے بی جے پی حکومت کی بولتی بند
- 14 گھنٹے قبل

پی ڈی ایم اے پنجاب کا صوبے بھر میں مزید بارشوں کا الرٹ جاری
- 2 گھنٹے قبل

معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت دہشتگرد گروہوں کے ذریعے پراکسی وار کو بڑھا رہا ہے، فیلڈ مارشل
- 3 گھنٹے قبل