ابھی تک بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدہ طے نہیں پایا، اگر معاہدہ نہ ہوا تو ہمیں بھارت پر بھاری ٹیکس لگانا پڑے گا، ڈونلڈ ٹرمپ


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو تجارتی محاذ پر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی معاہدہ نہ ہوا تو وہ بھارت پر 20 سے 25 فیصد درآمدی ٹیرف عائد کر سکتے ہیں۔
اسکاٹ لینڈ سے واشنگٹن واپسی پر طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’ابھی تک بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدہ طے نہیں پایا، اگر معاہدہ نہ ہوا تو ہمیں بھارت پر بھاری ٹیکس لگانا پڑے گا۔‘
اسی دوران انہوں نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ وہ ’پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ رکوا چکے ہیں‘۔ یہ دعویٰ وہ ماضی میں بھی متعدد بار دہرا چکے ہیں۔
فلسطین سے متعلق سوال پر صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ برطانیہ سے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر کوئی بات نہیں ہوئی۔ فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنا ’حماس کو انعام دینے کے مترادف ہے‘، اور یہ عالمی برادری کے لیے خطرناک نظیر ثابت ہو سکتی ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’دنیا کو خبردار رہنا چاہیے، فلسطین کی خود ساختہ ریاستی منظوری دراصل حماس کے لیے انعام ہوگی‘ امریکا نے اب براہ راست اسرائیل سے بات کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مشرق وسطیٰ میں امن کو ممکن بنایا جا سکے۔
انہوں نے غزہ کی تباہ حال صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’غزہ میں بچے واقعی بھوکے ہیں، اور عقل رکھنے والے افراد اس تباہی کو اپنی آنکھوں سے دیکھ سکتے ہیں۔‘
ساتھ ہی صدر ٹرمپ نے حماس پر انسانی امداد کی چوری کا الزام بھی عائد کیا اور کہا کہ ’اسرائیل کو امداد کی فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ امداد اصل متاثرین تک پہنچ سکے۔‘

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 days ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 17 hours ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 18 hours ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 13 hours ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 4 days ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 14 hours ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 days ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 18 hours ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 4 days ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- a day ago





