شرح سود میں کمی کا امکان، نئے مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا
گورنر اسٹیٹ بینک پریس کانفرنس میں موجودہ مالی و اقتصادی حالات کے پیشِ نظر آئندہ شرح سود سے متعلق پالیسی بیان جاری کریں گے


اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے آج نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان متوقع ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک پریس کانفرنس میں موجودہ مالی و اقتصادی حالات کے پیشِ نظر آئندہ شرح سود سے متعلق پالیسی بیان جاری کریں گے۔
ملک میں افراطِ زر کے گراف میں نمایاں کمی اور مالیاتی اشاریوں میں مثبت رجحانات نے یہ سوال اہم بنا دیا ہے کہ آیا پالیسی ریٹ میں کمی آئے گی یا اسٹیٹ بینک شرح سود کو گیارہ فیصد پر برقرار رکھے گا۔
اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کی شرح گزشتہ ساٹھ برس کی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، اپریل میں افراطِ زر اعشاریہ تین فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ اسی تناظر میں قومی بچت اسکیمز اور حکومتی ٹی بلز کی نیلامی پر منافع میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔ یہ اشارے ظاہر کرتے ہیں کہ شرح سود میں ممکنہ طور پر کمی کی جا سکتی ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بھی شرح سود میں کمی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بلند شرح سود کاروبار کو متاثر کر رہی ہے اور معیشت کو سست روی کی طرف دھکیل رہی ہے۔
تاجر و صنعتکار بھی شرح سود کو سنگل ڈیجٹ پر لانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ان کے بقول پاکستان میں شرح سود خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں بلاوجہ بلند ہے، جو سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔
ایک حالیہ سروے کے مطابق 56 فیصد ماہرین کو توقع ہے کہ شرح سود میں 50 سے 100 بیسس پوائنٹس تک کمی ہوگی، جبکہ 37 فیصد ماہرین کو کسی قسم کی تبدیلی کی توقع نہیں۔
اس وقت پاکستان کی بنیادی شرح سود 11 فیصد ہے۔ اقتصادی ماہرین کا اندازہ ہے کہ رواں مالی سال کے دوران افراط زر 5 سے 7 فیصد کے درمیان رہے گا، جبکہ جولائی میں یہ شرح مزید کم ہو کر 3 سے 3.5 فیصد کے درمیان آ سکتی ہے۔
اب نگاہیں اسٹیٹ بینک کی آج ہونے والی پریس کانفرنس پر مرکوز ہیں، جہاں گورنر کے فیصلے سے ملکی معیشت کے اگلے چند ماہ کی سمت متعین ہوگی۔

حکومت نے 26 دسمبر کی تعطیل کا اعلان کر دیا، نوٹیفکیشن جاری
- 20 گھنٹے قبل

پرائیڈ آف پرفارمنس قوال شیر میاں داد کی امریکا میں زبردست پرفارمنس ،پاکستانی کمیونٹی جھوم اٹھی
- 20 گھنٹے قبل

کسی بھی اقلیتی شہری سے ناانصافی یا زیادتی ہوئی تو قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا،وزیراعظم
- 21 گھنٹے قبل

سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم خالدہ ضیا کے صاحبزادے طارق رحمان 17 سال بعد وطن واپس پہنچ گئے
- 17 گھنٹے قبل

سال2025بھی فلم انڈسٹری کی بحالی کا خواب ہی ثابت ہوا،پروڈیوسرز اور اداکار بھی خاصے مایوس دکھائی دئیے
- 21 گھنٹے قبل

بابائے قوم کا یوم پیدائش، مزارِ قائد پر تبدیلیٔ گارڈز کی پُروقار تقریب،صدر،وزیر اعظم کا خراجِ تحسین
- 21 گھنٹے قبل

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 730 ملین ڈالر کے اہم منصوبوں پر دستخط
- 14 گھنٹے قبل

آسام: مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف پر تشدد مظاہرے، کئی افراد ہلاک ، متعدد زخمی
- 18 گھنٹے قبل

ڈیرہ اسماعیل خان:سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد سمیت 2 خوارج ہلاک
- 17 گھنٹے قبل

طالب علموں کیلئے اچھی خبر،محکمہ تعلیم سندھ کا آکسفورڈ یونیورسٹی کی اسکالرشپ کا اعلان
- 20 گھنٹے قبل

قلات : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،بھارتی حمایت 8 دہشت گرد جہنم واصل
- 20 گھنٹے قبل

فیلڈمارشل سید عاصم منیرکی کرسمس کی تقریب میں شرکت،مسیحی برادری کو مبارکباددی اور کیک کاٹا
- 18 گھنٹے قبل


.jpg&w=3840&q=75)
.webp&w=3840&q=75)





