لاہور کی تاریخ میں نیا موڑ ، خاتون اورنج لائن ٹرین کی پہلی ڈرائیور بن گئی
مریم نواز نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت خواتین کو مساوی مواقع فراہم کرتی رہے گی ، لاہور میں جدید ٹرانسپورٹ کا الیکٹرک ٹرام کا منصوبہ تکمیل کے قریب ہے


لاہور : لاہور میں پہلی بار خاتون نے اورنج لائن ٹرین کی ڈرائیونگ سیٹ سنبھال لی، ندا صالح کو 6 ماہ کی ٹیکنیکل ڈرائیونگ تربیت دی گئی۔
انہوں نے باقاودہ طور پر اورنج لائن ٹرین کی ڈرائیور کی حیثیت سے فرائض سنبھال لیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے ندا صالح کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی بیٹیاں ہمارا فخر ہیں، ہماری بیٹیاں کسی سے کم نہیں۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت خواتین کو مساوی مواقع فراہم کرتی رہے گی ، لاہور میں جدید ٹرانسپورٹ کا الیکٹرک ٹرام کا منصوبہ تکمیل کے قریب ہے۔
تین باکسز پر مشتمل الیکٹرک ٹرام مکمل طور پر بجلی پر چلے گی، ایک بار چارجنگ کے بعد 25-27 کلو میٹر تک چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ٹرام میں 250مسافروں کی گنجائش ہو گی۔ ٹرام کی اسمبلنگ علی ٹائون ڈپو میں جاری ہے، منصوبہ پائیلٹ پروجیکٹ کے طور پر شروع ہو گا۔

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 6 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- ایک دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- ایک دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- ایک دن قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 7 گھنٹے قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 12 گھنٹے قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 4 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- ایک دن قبل

