کوئی بھی سوال لکھیں اورفوری جواب پائیں ، چیٹ جی پی ٹی کا نیا فیچر متعارف
فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارفین چیٹ جی پی ٹی میں اپنے اکاؤنٹ سے لاگ ان ہوں۔اس کے بعد کسی بھی چیٹ میں ٹول مینیو پر کلک کرکے اسٹڈی اینڈ لرن (یا اسٹڈی موڈ) کا انتخاب کریں


آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اےآئی) چیٹ جی پی ٹی نے طالبعلموں کی آسانی کے لیے نیا فیچرمتعارف کروادیا ۔اوپن اے آئی کی جانب سے اے آئی چیٹ بوٹ میں اسٹڈی موڈ نامی نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے،اس نئے فیچر کا مقصد طالبعلموں کو زیادہ قدرتی انداز سے سیکھنے کا موقع فراہم کرنا ہے ۔
کمپنی نے اس فیچر کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہےکہ اب آپ کوئی سوال ٹائپ کریں یا کسی موضوع کے بارے میں جاننے کے لیے چیٹ جی پی ٹی سے مدد لیں، تو اسٹڈی موڈ میں طالبعلموں کو تفصیل کے ساتھ درست جواب کے حصول میں مدد فراہم کی جائے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل چیٹ بوٹ میں طالبعلموں کے سوالات پر چیٹ جی پی ٹی کی جانب سے سادہ جوابات دیے جاتے ہیں۔اس فیچر کے ساتھ طالبعلم چیٹ جی پی ٹی سے چیٹ بھی کرسکیں گے تاکہ سوالات کے بارے میں بہتر وضاحت حاصل کرسکیں اور اے آئی ٹول کسی استاد کی طرح کام کرے گااورطالبعلموں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے مدد فراہم کرے گا تاکہ وہ خود درست جواب تک پہنچ سکیں۔
یاد رہے کہ 2023میں چیٹ جی پی ٹی کو متعارف کرایا گیا تھا اور اس کے بعد اسے طالبعلموں کی جانب سے مضامین تحریر کرنے سمیت دیگر مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
دوسری طرف اساتذہ کی جانب سے شکایت کی جاتی ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کے باعث طالبعلم خود سوچنے یا مسائل حل کرنے کی بجائے بس اے آئی سے مدد لیتے ہیں جس سے ان کی ذہنی صلاحیتیں متاثر ہوتی ہیں۔
فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارفین چیٹ جی پی ٹی میں اپنے اکاؤنٹ سے لاگ ان ہوں۔اس کے بعد کسی بھی چیٹ میں ٹول مینیو پر کلک کرکے اسٹڈی اینڈ لرن (یا اسٹڈی موڈ) کا انتخاب کریں۔
یہ فیچر چیٹ جی پی ٹی پلس، پرو اور ٹیمز کے ساتھ ساتھ اس سروس کو مفت استعمال کرنے والے صارفین کو بھی دستیاب ہوگا۔
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- 6 minutes ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 2 days ago
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 2 days ago

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 19 hours ago
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 2 days ago

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 11 minutes ago

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- a day ago
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 2 days ago
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 2 days ago
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 2 days ago
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 2 days ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- a day ago








