دہشتگردوں کو آبادیوں میں چھپنے نہیں دیں گے، گرینڈ جرگہ بلائیں گے: علی امین گنڈا پورا
وزیر اعلی نے اعلان کیا کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں عوام کا نقصان نہ ہونے کو یقینی بنایا جائے گا، اور ان علاقوں میں ترقیاتی کام بحال کیے جائیں گے


وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ امن کے قیام کے لیے عوام، فوج اور پولیس کو ایک صف میں کھڑا ہونا ہو گا، جبکہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں واضح طور پر کہا کہ دہشتگرد آبادیوں میں ڈھال بنا کر چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں، مگر انہیں کسی صورت چھپنے نہیں دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ عوام، حکومت اور فورسز کے درمیان سازشی بنیادوں پر عدم اعتماد پیدا کیا جا رہا ہے، جسے عوامی اتحاد سے ناکام بنایا جائے گا۔
وزیر اعلی نے اعلان کیا کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں عوام کا نقصان نہ ہونے کو یقینی بنایا جائے گا، اور ان علاقوں میں ترقیاتی کام بحال کیے جائیں گے جہاں سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے کام رکا ہوا ہے۔
اعلا ن میں انہوں نے مزید کہا کہ 2 اگست سے جرگوں کا آغاز کیا جائے گا، جن میں سیاسی،سماجی اور قبائلی مشران سے مشاورت ہو گی اور اس کے بعد ایک گرینڈ جرگہ منعقد کر کے مشترکہ پالیسی تیار کی جائے گی۔
انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ خیبر پختونخوا کی معدنیات پر صرف عوام کا حق ہے اور وہ یہ حق کسی اور کو دینے کے لیے تیار نہیں۔

مہاراشٹرا میں صدر ٹرمپ کے خلاف ٹیرف پر احتجاج، دیوہیکل پتلا اٹھا کر نعرے بازی
- 4 hours ago
بھارتی الرٹ کے بعد سیالکوٹ میں ممکنہ سیلاب کا خطرہ، ایمرجنسی اقدامات تیز
- 4 hours ago

پاکستان کا بنگلا دیشی طلبہ کے لیے "پاکستان-بنگلا دیش نالج کوریڈور" کا آغاز
- 4 hours ago

بھارتی بیٹر چتیشور پجارا کا تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- 4 hours ago

پاکستانی فوج قومی استحکام کا ستون اور پاک - چین دوستی و تعاون کی مضبوط محافظ ہے،چینی وزارت خارجہ
- 8 hours ago
11ویں قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کا پہلا اجلاس 29 اگست کو طلب، ایجنڈا جاری
- 4 hours ago

وزیر خارجہ اسحاق ڈارکی بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس سےملاقات،شاندار میزبانی پر اظہار تشکر
- 7 hours ago

مشہور یوٹیوبر ڈکی بھائی نے قوم سے معافی مانگ لی
- 8 hours ago

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 64 فلسطینی شہید، مجموعی تعداد 62 ہزار 686 تک پہنچ گئی
- 3 hours ago

بھارت :مسافر وین اور ایل پی جی ٹینکر میں تصادم سے 7 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 8 hours ago

ملک بھر میں آٹے کی قیمت میں 217 روپے تک اضافہ، شہری پریشان
- 4 hours ago

پاکستان میں ربیع الاول 1447 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا
- 4 hours ago