عمران خان کے بیٹے امریکا دورے کے بعد لندن واپسی ،رہائی کے لیے کانگریسی رہنماؤں سے ملاقاتیں
عمران خان کے بیٹوں نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی رچرڈ گرینل سے بھی ملاقات کی، تاہم ٹرمپ انتظامیہ کے کسی موجودہ نمائندے سے ان کی ملاقات نہ ہو سکی


لندن: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے بیٹے قاسم خان اور سلیمان خان امریکا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد لندن واپس پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق دونوں بھائی اپنے والد عمران خان کی رہائی کے لیے امریکی کانگریس میں آواز اٹھانے کی غرض سے امریکا گئے تھے، جہاں انہوں نے متعدد کانگریسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔
ملاقات کرنے والے کانگریس اراکین میں بریڈ شرمین، مائیک لیون (کیلیفورنیا)، ہاؤس فارن افیئرز کمیٹی کے رینکنگ ممبر گریگوری میکس، جم کوسٹا، ٹیڈ لیو، بلی سن، اور ہوریسن شامل تھے۔
عمران خان کے بیٹوں نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی رچرڈ گرینل سے بھی ملاقات کی، تاہم ٹرمپ انتظامیہ کے کسی موجودہ نمائندے سے ان کی ملاقات نہ ہو سکی۔
دورے کے دوران کسی بھی معروف امریکی میڈیا پلیٹ فارم پر ان کا کوئی انٹرویو بھی نشر نہ ہو سکا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران عمران خان نے واضح کیا تھا کہ ان کے بیٹے قاسم اور سلیمان پاکستان نہیں آئیں گے اور نہ ہی کسی احتجاجی تحریک کا حصہ بنیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے بھی ممکنہ سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر اپنے بیٹوں کو پاکستان جانے سے منع کر رکھا ہے۔

مشہور یوٹیوبر ڈکی بھائی نے قوم سے معافی مانگ لی
- 25 منٹ قبل

فواد خان اور وانی کپور کی فلم’ عبیر گلال‘ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہونے کو تیار
- 2 گھنٹے قبل

او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس :اسحاق ڈار کل سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہونگے
- 36 منٹ قبل

وزیر داخلہ محسن نقوی کا تبلیغی مرکز کا دورہ ، ملکیوں کے ویزہ مسائل حل کروانے کی یقین دہانی
- 4 گھنٹے قبل

ایرانی فورسز کی کارروائی میں اسرائیلی ایجنٹس کا نیٹ ورک بے نقاب، 6 دہشتگرد ہلاک، 2 گرفتار
- 3 گھنٹے قبل

ناروےکا یوکرین کے لیے700 ملین ڈالر مالیت کا جدید فضائی دفاعی پیکج دینے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

گجرات :دوران کرکٹ میچ اوور نہ دینے کے پر فائرنگ ،دو بھائی جاں بحق ،ماموں زخمی
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کی غذر میں سیکڑوں افراد کی جانیں بچانے والے 3 چرواہوں کوملاقات دعوت
- 3 گھنٹے قبل

ڈھاکہ : پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 6 معاہدوں، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
- 3 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کی امیر جماعت اسلامی بنگلا دیش سے ملاقات، پاکستان سے تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
- 2 گھنٹے قبل

پاکستانی فوج قومی استحکام کا ستون اور پاک - چین دوستی و تعاون کی مضبوط محافظ ہے،چینی وزارت خارجہ
- 10 منٹ قبل

بھارت :مسافر وین اور ایل پی جی ٹینکر میں تصادم سے 7 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 31 منٹ قبل