مودی سرکار کو ایک اور جھٹکا، ٹیرف اعلان کے بعد امریکا کی بھارت میں قائم 7 کمپنیوں پر پابندی
پابندیوں کا شکارساتوں کمپنیاں ایران سے تیل کی تجارت کرتی ہیں،امریکا


مودی سرکار کی بین الاقوامی محاذ پر سبکی، امریکا نے بھارت میں قائم 7کمپنیوں پر پابندیاں لگا دیں۔
امریکہ کا کہنا ہے کہ پابندیوں کا شکارساتوں کمپنیاں ایران سے تیل کی تجارت کرتی ہیں، ایران تیل سے حاصل آمدنی مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کیلئے استعمال کرتا ہے، ایران اپنے عوام کا استحصال بھی کرتا ہے۔
امریکا کے مطابق محکمہ خارجہ ایسی 20 کمپنیوں پر پابندی لگا رہا ہے جو ایرانی پٹرول کی تجارت میں شریک ہیں ان کمپنیوں کے علاوہ 10 بحری جہازوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جو ایرانی پٹرولیم اور پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی نقل و حمل میں ملوث پائے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایک روز قبل ہی صدر ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد درآمدی ٹیرف اور اضافی مالیاتی جرمانے کا اعلان کیا تھا، ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ بھارت دوستی کے لبادے میں تجارتی منافقت کر رہا ہے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت کو ہم نے ہمیشہ اچھا دوست سمجھا لیکن حقیقت یہ ہے کہ بھارت نے امریکا کے ساتھ غیر منصفانہ تجارت کی، اس کے ٹیرف ناقابلِ قبول حد تک بلند اور غیر مالیاتی رکاوٹیں انتہائی سخت ہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ بھارت کو جواب دیا جائے۔
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 13 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 12 گھنٹے قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 9 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 12 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 12 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 12 گھنٹے قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 دن قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 13 گھنٹے قبل







