بھارت اور روس اپنی مردہ معیشت کو ساتھ میں ڈبو دیں، ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، ڈونلڈ ٹرمپ


aمریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے خلاف سخت الفاظ اور سخت اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی معیشت کو مردہ قرار دیتے ہوئے یکم اگست سے 25 فیصد نیا ٹیرف (محصول) لاگو ہوگا، ساتھ ہی روس سے عسکری اور توانائی کے شعبے میں تجارت پر ایک اضافی ”سزا“ بھی عائد کی جائے گی۔
ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری پوسٹ میں لکھا کہ بھارت اور روس اپنی مردہ معیشت کو ساتھ میں ڈبو دیں، ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ بھارت نے ہمیشہ تجارت کے میدان میں امریکا کے ساتھ زیادتی کی ہے۔ ان کے ٹیرف دنیا میں سب سے زیادہ ہیں، اور نان مانیٹری رکاوٹیں انتہائی بدتمیز اور سخت ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے ”سی این بی سی“ کے مطابق، ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بھارت کے روس کے ساتھ تعلقات خاص طور پر دفاعی معاہدوں اور توانائی کی خریداری نے مغربی دنیا کے لیے خطرہ پیدا کیا ہے۔ بھارت اور چین روس سے توانائی کے سب سے بڑے خریدار ہیں، اور ایسے وقت میں جب دنیا چاہتی ہے کہ روس یوکرین میں خونریزی بند کرے، بھارت کھل کر روس کی پشت پناہی کر رہا ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بھارت امریکا کا تجارتی اتحادی ہونے کے باوجود کبھی بھی اعتماد کے قابل نہیں رہا، کیونکہ اس نے ہمیشہ اپنے مفادات کی خاطر روس کے ساتھ کھڑا ہونے کو ترجیح دی ہے۔ امریکا نے بھارت کے ساتھ بہت کم تجارت کی ہے، اور جو بھی کی گئی وہ بھی یکطرفہ نقصان دہ رہی ہے۔ امریکا کا بھارت کے ساتھ تجارتی خسارہ شدید ہے اور اب اس خسارے کو ختم کرنے کے لیے یکطرفہ اقدامات ضروری ہو چکے ہیں۔
ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر لگائے گئے اضافی محصولات اور پابندیوں کے بعد مودی حکومت سخت دباؤ کا شکار ہو گئی ہے۔ بھارت کی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ وہ اس اقدام کے اثرات کا جائزہ لے رہی ہے، تاہم ماضی کی طرح ایک مبہم اور دفاعی بیان کے علاوہ کوئی واضح موقف سامنے نہیں آیا۔

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 2 دن قبل

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 8 گھنٹے قبل
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- ایک دن قبل
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 2 دن قبل
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 2 دن قبل
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- ایک دن قبل
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- ایک دن قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- ایک دن قبل
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- ایک دن قبل
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- ایک دن قبل

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 13 گھنٹے قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 13 گھنٹے قبل




