26 نومبر احتجاج، عارف علوی،عمر ایوب سمیت پی ٹی آئی کے 41 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
اے ٹی سی نے علی امین گنڈاپور، عبدالقیوم نیازی، شبلی فراز، فیصل جاوید، سلمان اکرم راجا، رؤف حسن، مراد سعید، احمد نیازی، اسد قیصر، حماد اظہر، عاطف خان کے بھی وارنٹ جاری کیے

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے سابق صدر عارف علوی، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، فیصل جاوید، سلمان اکرم راجا سمیت 41 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں کے خلاف 26 نومبر احتجاج سے متعلق کیس کی سماعت جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی۔ عدالت نے تھانہ کراچی کمپنی میں درج مقدمہ نمبر 1193 میں پی ٹی آئی قیادت سمیت 41 رہنماوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے، 9 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری پہلے ہی جاری کیے جاچکے ہیں۔
عدالت نے سابق صدر مملکت عارف علوی، وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور، عبدالقیوم نیازی، شبلی فراز، فیصل جاوید، سلمان اکرم راجا، رؤف حسن، مراد سعید، احمد نیازی، اسد قیصر، حماد اظہر، عاطف خان کے بھی وارنٹ جاری کیے۔
عدالت نے شعیب شاہین، اعظم خان سواتی، عمر ایوب، صاحبزاہ حامد رضا کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے، عدالت نے علیمہ خانم، شیخ وقاص اکرم، کنول شوزب، شاندانہ گلزار، شیرافضل مروت کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- a day ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- a day ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- a day ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- a day ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- a day ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- a day ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- a day ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 days ago





