گلگت بلتستان میں گلیشیئرز پھٹنے، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے خطرے کے پیش نظر نیا الرٹ جاری
محکمہ موسمیات نے چند روز میں گلگت بلتستان میں شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے


گلگت بلتستان میں گلیشیئرز پھٹنے، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے خطرے کے پیش نظر نیا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات نے چند روز میں گلگت بلتستان میں شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے، جس کے باعث گلگت بلتستان حکومت نے بارشوں کے نئے اسپل سے متعلق انتباہ جاری کر دیا ہے۔
فیض اللہ فراق کا کہنا ہے کہ بارشوں کے نئے اسپیل میں گلیشیئر پھٹنے، لینڈ سلائیڈنگ، سیلاب اور سڑکوں کی بندش کا خطرہ ہے، لہٰذا سیاح غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں، مقامی آبادی نشیبی علاقوں کا رخ نہ کرے۔
ترجمان گلگت بلتستان حکومت کا کہنا ہے کہ تمام اضلاع میں کنٹرول رومز قائم کر دیے گئے ہیں جبکہ شاہراہ بابوسر پر لاپتا سیاحوں کی تلاش اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
فیض اللہ فراق کے مطابق گلگت بلتستان بھر میں سیلاب متاثرین کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے، وفاقی حکومت کے ساتھ ملکر متاثرین سیلاب کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔

ایشیا کپ ٹی20: افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا
- 12 hours ago

عمر ایوب، شبلی فراز اور دیگر 14 پی ٹی آئی رہنماؤں کے اشتہارات جاری
- 11 hours ago
چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
- 10 hours ago

ٹرمپ اور اسٹارمر کی مشترکہ پریس کانفرنس: مشرقِ وسطیٰ، یوکرین اور فلسطین پر اتفاق و اختلاف
- 11 hours ago
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2، شہری خوفزدہ
- 9 hours ago

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
- 13 hours ago

یمن سے اسرائیلی شہر ایلات پر ڈرون حملہ
- 9 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
جیولین تھرو میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیرشون ویلکوٹ کا شاندار مظاہرہ، گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا
- 14 hours ago

گوگل ایپ کے صارفین کے لیے خوشخبری، ڈسکور فیڈ میں نئے فیچرز شامل
- 14 hours ago

کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 اہلکار زخمی
- 12 hours ago

اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 48 فلسطینی شہید، جنوبی لبنان بھی نشانہ بنا
- 10 hours ago

پنجاب کےہسپتالوں میں طبی ماہرین تعینات کرنےکافیصلہ
- 12 hours ago