قومی اسمبلی : بھارت کے 5 اگست کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کیخلاف قرارداد متفقہ طور پرمنظور
5 اگست 2019 کو انتہا پسند مودی حکومت نے آرٹیکل 370کا خاتمہ کرتے ہوئے جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر دیاتھا


اسلام آباد: قومی اسمبلی نے یوم استحصال جموں و کشمیر کے حوالے سے قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی،جن میں بھارت کی جانب سے کیے گئے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
تفصیلات کےمطابق قرارداد حکومتی رکن امیر مقام نے پیش کی جسے ایوان نے متفقہ منظور کر لیا گیا۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ 5 اگست 2019 کو بھارت کی جانب سے جموں و کشمیر میں غیر قانونی اقدامات کئے گئے، ایوان کشمیر کے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے ایوان کشمیریوں کے ساتھ ہے۔
قرارداد میں مزید کہا گیا کہ ایوان بھارت کے تمام غیر آئینی اقدامات کو مسترد کرتا ہے، بھارت کے اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہیں۔
پیش کر دہ قرارداد کے مطابق ایوان کشمیری عوام کی قربانیوں بہادری اور جرات کو خراج تحسین پیش کرتا ہے، ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کیا جانا چاہیے، کشمیر کے تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔
خیال رہے کہ چھ سال قبل 5 اگست 2019 کو انتہا پسند مودی حکومت نے آرٹیکل 370کا خاتمہ کرتے ہوئے جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر کے اس دو یونین ٹیرٹیری میں تقسیم کر دیا تھا۔

پشاور: پی ٹی آئی کارکنوں نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا قافلہ روک لیا
- 10 hours ago

پاکستانی طلبہ نے انٹرنیشنل نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ میں 4 میڈلز جیت لیے
- 7 hours ago

یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش پارلیمانی وعدہ خلافی ہے، پیپلزپارٹی کو فیصلہ قبول نہیں: خورشید شاہ
- 7 hours ago

سال 2025میں ساڑھے تین لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ گئے
- 9 hours ago

پشاور میں پی ٹی آئی کارکنوں کا علی امین گنڈاپور کے خطاب کے بغیر جانے پر احتجاج
- 7 hours ago

گوادر میں چینی سرمایہ کاری کی نئی راہیں: شِننگ انٹرپرائز اور جی پی اے معاہدہ
- 11 hours ago

بنگلہ دیش میں عام انتخابات فروری 2026 میں ہوں گے، محمد یونس کا اعلان
- 8 hours ago

شیخ وقاص اکرم کی قومی اسمبلی رکنیت خطرے میں ، مسلسل غیر حاضری پر اسپیکر کا نوٹس
- 10 hours ago

اداکارہ تمنا بھاٹیا کا انوکھا انکشاف: اپنی تھوک سے کیل مہاسوں کا علاج کرتی ہوں
- 9 hours ago

برطانوی حکومت کا پاکستانی طلبہ کے لیے چیوننگ اسکالرشپ کا آغاز
- 11 hours ago

ایران میں جولائی کے دوران 96 قیدیوں کو سزائے موت، 5 افغان شہری بھی شامل
- 10 hours ago

پنجاب کابینہ نے ملازمین کی بیواؤں کو تاحیات پنشن دینے کی منظوری دے دی
- 11 hours ago