باجوڑ میں ریاست کی خوارج سے بات چیت یا سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،سیکیورٹی ذرائع
خوارج باجوڑ میں آبادی کے درمیان رہ کر دہشت گردانہ اور مجرمانہ کاررائیوں میں ملوث ہیں،جن کے خلاف کارروائی ناگزیر ہو چکی ہے،ذرائع


اسلام آباد: سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ باجوڑ میں ریاست کی خوارج سے بات چیت یا سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، دہشتگردوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ باجوڑ میں قبائل اور خارجیوں کے بارے میں بات چیت میں جان بوجھ کر ابہام پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، زمینی حقائق کچھ اس طرح ہیں کہ خوارج باجوڑ میں آبادی کے درمیان رہ کر دہشت گردانہ اور مجرمانہ کاررائیوں میں ملوث ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کی حکومت بشمول وزیراعلیٰ اور سکیورٹی حکام نے وہاں کے قبائل کے سامنے تین نکات رکھے ہیں۔
جن میں پہلا نکتہ یہ ہے کہ ان خارجیوں کو جن کی زیادہ تعداد افغانیوں پر مشتمل ہے، ان کو باہر نکالیں۔
دوسرا نکتہ یہ ہے کہ اگر قبائل خوارجین کو خود نہیں نکال سکتے تو ایک یا دو دن کے لیے علاقہ خالی کردیں تاکہ سیکیورٹی فورسز ان خوارجین کو اُن کے انجام تک پہنچا سکیں۔
تیسرا نکتہ یہ ہے کہ اگر یہ دونوں کام نہیں کیے جاسکتے تو حتی الامکان حد تک نقصان سے بچا جائے کیونکہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی ہر صورت جاری رہے گی۔
سیکیورٹی ذرائع نےدو ٹوک الفاظ میں کہتے ہوئے واضح کیا کہ خوارج اور ان کے سہولت کاروں کے ساتھ حکومتی سطح پر کوئی بات چیت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، جب تک کہ وہ ریاست کے سامنے مکمل طور پر سرتسلیم خم نہ کردیں۔
ذرائع نے بتایا کہ قبائلی جرگہ ایک منطقی قدم ہے تاکہ کارروائی سے پہلے حتی الامکان حد تک عوامی تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے ، کسی بھی طرح کی مسلح کارروائی کا اختیار صرف ریاست کے پاس ہے۔
جاری شدہ قبائلی جرگہ ایک منطقی قدم ہے تاکہ کارروائی سے پہلے حتی الامکان حد تک عوامی تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے تاہم اسلام اور ریاست کے دشمن خوارج کے ساتھ کمپرومائز کرنے کی نہ دین اجازت دیتا ہے نہ ریاست اور نہ خیبرپختونخوا کے بہادر عوام کی اقدار ہی اجازت دیتی ہیں۔

جبری گمشدگیوں کے انکوائری کمیشن کی تشکیل نو، جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ نئے چیئرمین مقرر
- 7 minutes ago

الیکشن کمیشن نے مشعال یوسفزئی کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
- 2 hours ago

رواں ماہ جولائی میں اوورسیز پاکستانیوں نے کتنے ارب ڈالر ز کی ترسیلات زر بھیجی؟تفصیلات سامنے آ گئیں
- 23 minutes ago

نیشنل گیمز کے باعث آئی ایم سی اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخوں میں ردوبدل
- 2 hours ago

سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کااعلان،نوٹیفکیشن جاری
- an hour ago

شہریوں کے لیے اچھی خبر،حکومت کا پروٹیکٹڈ کیٹیگری یونٹس کے دائرہ کار میں توسیع پر غور
- 4 hours ago

پی ٹی آئی میں واپسی کے لیے شیر افضل مروت کو اندرونی حمایت حاصل ، واپسی کا امکان
- 33 minutes ago

پاکستان کی جانب سےغزہ متاثرین کے لیے امدادی سامان کی مزید 2 پروازیں روانہ
- 3 hours ago

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا ایک دفعہ پھر مہنگا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 hours ago

چین کے علاقےسنکیانگ میں معلق پل ٹوٹ گیا، 5 افراد جاں بحق
- 2 hours ago

اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات خطے کو کشیدگی کی طرف لے جائیں گے،دفتر خارجہ
- an hour ago

پاک بھارت کشیدگی: فضائی حدود کی بندش سے ملک کو کتنا نقصان ہوا؟ خواجہ آصف نے بتا دیا
- 3 hours ago