روسی ترجمان نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہےکہ دونوں ممالک اس اجلاس کو یوکرین بحران کے خاتمے کی طرف امید کی کرن سمجھتے ہیں


واشنگٹن ڈی سی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کی روسی صدر پیوٹن سےجمعہ 15 اگست کو امریکی ریاست الاسکا میں اہم ملاقات ہو گی جس میں روس یوکرین جنگ بندی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق اپنے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آذربائیجان اورآرمینیا کے درمیان کامیاب امن معاہدے کے بعد اب دنیا روس اور یوکرین کے مابین بھی جنگ کے خاتمے کی امید رکھتی ہےاورہم اس کیلئے سنجیدہ کوشش کررہے ہیں۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ یہ ملاقات یوکرین تنازع کے دیرپا اور پائیدارحل کے حوالے سے فیصلہ کن کردار ادا کرے گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےصدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ علاقے ساڑھے تین سال سے جنگ کا مرکز ہیں،جس میںابتک ہزاروں روسی اور یوکرینی مارے جا چکے ہیں، اور ممکن ہے کہ کچھ علاقے واپس لیے جائیں اور کچھ کا تبادلہ ہو تاکہ دونوں ممالک کو فائدہ ہو۔
دوسری جانب کریملن ترجمان نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ الاسکا کا انتخاب منطقی ہے کیونکہ یہ جغرافیائی طور پر روس کے قریب ہے۔
روسی ترجمان نے مزید بتایا کہ ٹرمپ کو روس میں دوسرے اجلاس کے لیے بھی مدعو کیا گیا ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک اس اجلاس کو یوکرین بحران کے خاتمے کی طرف امید کی کرن سمجھتے ہیں۔
بین الاقوامی برادری کی نظریں اب الاسکا پرمرکوز ہیں جہاں ممکنہ طورپرتاریخ کے ایک اوراہم امن عمل کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔

کامیاب امن معاہدہ : آذربائیجان اور آرمینیا نے بھی ٹرمپ کو نوبل انعام کے لیے نامزد کر دیا
- 4 hours ago

اے این ایف اور کسٹمز حکام کی کارروائی ،کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام
- 2 hours ago

بھارت کے زخموں پر نمک ،ٹرمپ نے ایک بار پھر بھارتی جنگی طیارے گرائے جانے کی تصدیق کر دی
- 2 hours ago

معصوم فلسطینی پائیدارامن کے لیے صدر ٹرمپ کی مداخلت کے منتظر ہیں،خواجہ آصف
- an hour ago

غزہ پر قبضہ کرنے نہیں بلکہ حماس سے آزاد کرانے جا رہے ہیں، نیتن یاہو
- an hour ago

اسمبلی میں ایک اگر ایک بھی رکن زیادہ ہو ا تو حکومت گرا دیں گے، فیصل کریم کنڈی کی دھمکی
- an hour ago

پہلا ون ڈے: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 رنز سے شکست دے دی
- 4 hours ago

ژوب کلیئرنس آپریشن ، بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کے مزید 14 دہشت گرد ہلاک
- 10 minutes ago

ڈی جی آئی ایس پی آر کی راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست
- 3 hours ago

دنیا کی دلچسپ لیگز میں پی ایس ایل کونسے نمبر پر ؟ بی بی سی کی رپورٹ جاری
- 2 hours ago

9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد
- 3 hours ago

بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ملتوی
- 3 hours ago